بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایت کاعمران خان کا سخت ایکشن
وزیراعظم کی ہدایت پر ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد اور انسپکٹر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرون ملک پاکستانی کی پلاٹ منتقلی سے متعلق سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پاکستانی کی پلاٹ منتقلی سے متعلق سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فوری ایکشن لیا، اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد اور انسپکٹر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
چیف کمشنر نے وزرات داخلہ سےسرکلرجسٹرارکومعطل کرنے کی بھی سفارش کی ہے جبکہ سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔ متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردئیے گئے ہیں۔
وزیراعظم آفس کے مطابق سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر داررسی نہیں کی۔وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنر نے شکایات پر انکوائری کے بعد متعلقہ افسران کو معطل اور بر طرف کر دیا۔