عمران خان نے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ، فواد چوہدری ،طارق چیمہ ، علی امین گنڈا پور ،غلام سرورفارغ
وزراءسے کارکردگی کی بنیاد پر استعفے لیے گئے۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں
اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے بھی استعفٰی لے لیا گیا ، جبکہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیا نی سے بھی وزیر اعظم نے استعفی لے لیا۔فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات لگادیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ، امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے بھی استعفی لے لیاگیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہٰی کو وزارت ہاو¿سنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراءسے کارکردگی کی بنیاد پر استعفے لیے گئے۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،مگر انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ریونیو اور کامرس کے وفاقی وزراءبھی تبدیل ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے نام کا بھی اعلان کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اپنے عہدے پربرقرار رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، ہمایوں اختر کو کامرس کا مشیر اور اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عمرایوب کے پاس وزارت پاور ڈویڑن کی وزارت رہے گی۔