پاکستان

عمران خان نے بلاول کو” صاحبہ“ اور بلاول نے عمران خان کو ”چھوٹا آدمی“ کہہ دیا

میں ’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی (وصیت) پر نہیں آیا،وزیراعظم عمران خان ، وزراعظم جیسے عہدے پر چھوٹا آدمی متمکن ہوگیا ہے، جوکہ دراصل سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔بلاول بھٹو

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر نوک جھونک شروع ہو گئی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہہ دیا۔قبائلی علاقے ’وانا‘ میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو صاحب کے بجائے صاحبہ کہہ کر مخاطب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی (وصیت) پر نہیں آیا، میرے اقتدار میں آنے کا مقصد کرپٹ لوگوں کو شکست اور ملک کو ترقی دینا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں نہ کسی کو این آر او دوں گا اور نہ ہی معاف کروں گا،لوٹا ہوا پیسہ ہر صورت واپس لاﺅں گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے بارے میں غیرشائستہ انداز اپنانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ میں اس پر صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ وزراعظم پاکستان جیسے بڑے عہدے پر ایک چھوٹا آدمی متمکن ہوگیا ہے، جوکہ دراصل سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

Related Articles

Back to top button