پاکستانخبریں

زمان پارک میدان جنگ بن گیا

عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی زمان پارک میں کاروائی

لاہور (احسن ظہیر ) توشہ خان کیس میں جاری ناقابل وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے زمان پارک میں موجود ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے سیکورٹی سٹاف کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اظہار کیا گیا اور پولیس کو تمام تر پیش قدمی کے باوجود عمران خان کی رہائشگاہ میں داخل نہیں ہونے دیا ۔

پولیس کی جانب سے مزاحمت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان کے خلاف لاٹھی چارج کیا گیا اور انسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ دوسری جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عمران خان کے سپورٹرز کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا گیا ۔اسی پتھراو کے دوران ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔زمان پارک میں ہونیوالی اس تمام کاروائی کے دوران زمان پارک میدان جنگ بن گیا ہے۔

 

پولیس آپریشن کے دوران عمران خان جو کہ زمان پارک میں موجود تھے ، نے ویڈیو پیغام جاری کیا اور کارکنوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس مجھے گرفتاری کرنے پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی اگر انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے تو انہیں کیا کردار ادا کرنا ہوگا

پولیس آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے کی جانیوالے پتھراو کی وجہ سے ڈی آئی جی پولیس شہزاد بخاری زخمی ہو گئے جنہیں ایمبولنس میں ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

زمان پارک کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ رینجرز بھی پہنچ گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے زمان پارک کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں شبلی فراز کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم ہر حال میں الیکشن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا محبوب اور سب سے مقبول لیڈر ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ پختونخوا کا گورنر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

امریکہ میں موجود پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے زمان پارک آپریشن پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی امریکہ کے سپورٹرز کی جانب سے عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناا للہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالتی حکم پر عمل کریں گے اور عدالت میں پیش کریں گے۔

زمان پارک پولیس آپریشن کے خلاف پی ٹی آئی سپورٹرز نے ملک بھر میں مظاہرے شروع کردئیے ہیں۔

اردو نیوز

Related Articles

Back to top button