" "
اوورسیز پاکستانیز

وزیر اعظم عمران خان کا بزنس کمیونٹی کے اجلاس میں اکرم مرزا کی خدمات کو خراج تحسین

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ایمبسی واشنگٹن ڈی سی میں بزنس کمیونٹی کے سربراہی اجلاس میںاکرم مرزا کو دیکھ کر شرکاءسے ان کا تعارف خود کروایا اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا

مرزا اکرم اس وقت میرے ساتھ تھے کہ جب تحریک انصاف نہیں تھی ، یہ اس وقت میرے ساتھ تھے کہ جب لوگ تحریک انصاف کا مذاق اڑایا کرتے تھے ، شوکت خانم کےلئے ان کی گرانقدر خدمات ہیں ، عمران خان
اکرم مرزا وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ میںدیرینہ ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوںنے دو سے زائد دہائیوں کے دوران امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال سمیت تحریک انصاف کےلئے خدمات انجام دیں
اکرم مرزا نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستانی عوام سمیت اوورسیز میںبسنے والے پاکستانیوں کا ایک خواب پورا ہوگیا
بیرون ممالک میں بسنے والے سرمائیہ کار اور بزنس مین اپنے وطن پاکستان میںسرمائیہ کاری کریں ،کاروبار کے مواقع سے مستفید ہوں اور سرمائیہ کاری کے ذریعے ہم وطنو کےلئے بھی مواقع پید اکریں ، وزیر اعظم

نیویارک (اردو نیوز )وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت اکرم مرزا کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف نہیں تھی ، اس وقت سے اکرم مرزا ہمارے ساتھ تھے ۔اس وقت مرزا صاحب شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے ہمارے لئے دن رات کام کرتے تھے ۔پھر جب تحریک انصاف بنی تو اس وقت بھی مرزا صاحب ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور جب لوگ تحریک انصاف کا لوگ مذاق اڑایا کرتے تھے تو اس وقت بھی مرزا صاحب نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا اور آج الحمد للہ ان جیسے مخلص دوستوں اور ساتھیوں کی خدمات کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ایمبسی میں منعقدہ بزنس مین سربراہی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کھڑے ہوکر تمام شرکاءکے سامنے اکرم مرزا کی خدمات کا برملا اعتراف بھی کیا اور انہیں سراہا بھی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکرم مرزا وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ میںدیرینہ ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوںنے دو سے زائد دہائیوں کے دوران امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال سمیت تحریک انصاف کےلئے خدمات انجام دیں۔اکرم مرزا نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستانی عوام سمیت اوورسیز میںبسنے والے پاکستانیوں کا ایک خواب پورا ہوگیا۔کانفرنس سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے سرمائیہ کار اور بزنس مین اپنے وطن پاکستان میںسرمائیہ کاری کریں ،کاروبار کے مواقع سے مستفید ہوں اور سرمائیہ کاری کے ذریعے ہم وطنو کےلئے بھی مواقع پید اکریں۔
اکرم مرزا نے کہا کہ میں اپنے چئیرمین او ر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عزت افزائی کا مشکور ہوں اور دن رات ان کی اور پاکستان کی کامیابی کےلئے دعا گو رہتا ہوں ۔

Imran Khan, Akram Mirza, PTI USA

Related Articles

Back to top button