اگر مجھے قتل کر دیا گیاتو!عمران خان نے چار لوگوں کو نامزد کر دیا
عمران خان نے ایک خفیہ ٹیپ ریکارڈ کرواکر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اور عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ بھی ہوا تو ٹیپ منظر عام پر آ جائے گی
اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں قتل کیا جا سکتا ہے اور اگر (خدانخواستہ) ایسا ہوتا ہے تو عمران خان کی جانب سے پیشگی چار ممکنہ افراد کو نامزد کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک خفیہ ٹیپ ریکارڈ کرواکر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اور عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ بھی ہوا تو ٹیپ منظر عام پر آ جائے گی ۔
میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے قتل کیا گیا تو قوم قاتلوں کو معاف نہیں کرے گی اور قاتل الزام مذہبی جنونیوں پر عائد کرنے کی کوشش کریں گے ۔
تحریک انصاف کے چئیرمین کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہوں گے ۔
عمران خان نے یکے بعد دیگرے آڈیو لیکس کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو لیگ مریم نواز بنا رہی ہیں ۔
ابھی تو کال بھی نہیں دی اور اسلام آباد میں کنٹینیر بھر دئیے. کتنا خوف ہے ان کو عوام سے؟ #الیکشن_واحد_حل
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2022
Imran Khan, PTI, Saif Ullah Niazi, Urdu News USA