اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین
چاراپریل کو عمران خان ، سابق وزیر اعظم بن جائیں گے،مخدو م باسط بخاری کا دعویٰ
ہم منحرف ارکان کی تعداد پچیس ہے اور ہم آپس میں رابطے میں ہیں اور اپنے موقف پر قائم ہیں، مخدو م باسط بخاری
اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی مخدوم باسط بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ چاراپریل کو عمران خان ، سابق وزیر اعظم بن جائیں گے ۔ہم نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں مخدوم باسط بخاری کا کہنا تھا کہ ہم منحرف ارکان کی تعداد پچیس ہے اور ہم آپس میں رابطے میں ہیں اور اپنے موقف پر قائم ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا چوہدری فیملی سے بڑا گہرا تعلق ہے ۔ میں کہوں گا کہ چوہدری پرویز الٰہی بھی آگے جا کر بڑا سرپرائز دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا کنسرن مرکز ہے ، جب مرکز manageہو جائے گا تو صوبہ کا معاملہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آئندہ وزیر اعظم پی ڈی ایم کا ہوگا۔