اوورسیز پاکستانیز
عمران اقبال تحریک انصاف امریکہ کے سیکرٹری انفارمیشن مقرر
تقرری کا نوٹفکیشن تحریک انصاف امریکہ کے چیف آرگنائزر ملک امتیاز علی کی جانب سے جاری کیا گیا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سرگرم رکن عمران اقبال کو پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کا انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ان کی تقرری کا نوٹفکیشن تحریک انصاف امریکہ کے چیف آرگنائزر ملک امتیاز علی کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران اقبال کے عہدے کی معیار پاکستا ن میں الیکشن کے انعقاد تک ہو گی ۔
عمران اقبال نے ملک امتیاز علی سمیت پارٹی قیادت کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔