نیوجرسی میں امیگریشن کے چھاپے ، 37افراد گرفتار
پبلک سیفٹی کے پیش نظر کئے جانیوالا یہ آپریشن انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشن نیویارک آرک (نیوجرسی) فیلڈ آفس کی جانب سے کیا گیا جو کہ پانچ روز تک جاری رہا
گرفتار ہونے والے 37افراد میں سے 16وہ افراد تھے کہ جنہیں مڈل سیکس کاونٹی جیل نے ڈیپارٹمنٹ کی ایڈائس کو نظر انداز کرتے ہوئے رہا کر دیا گیا تھا جبکہ 78فیصد کا یا تو پہلے سے کریمنل ریکارڈ تھا
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ، یو ایس بارڈر پٹرول اور ہوم لینڈ سیکورٹی انویسٹی گیشن کے مشترکہ آپریشن کے دوران 18افراد کو سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا
نیوجرسی ( اردو نیوز ) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے نیوجرسی میں کئے جانے والے آپریشن میں 37افرد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پبلک سیفٹی کے پیش نظر کئے جانیوالا یہ آپریشن انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشن نیویارک آرک (نیوجرسی) فیلڈ آفس کی جانب سے کیا گیا جو کہ پانچ روز تک جاری رہا ۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق آپریشن بیشتر ان جرائم پیشہ تارکین وطن کے خلاف کیا گیاکہ جو مڈل سیکس کاو¿نٹی جیل میں قید تھے اور جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا تھا۔یہ آپریش مڈل سیکس کاونٹی میں مقیم دیگر کریمنل ریکارڈ کے حامل تارکین وطن کے خلاف بھی کیا گیا ۔امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے 37افراد میں سے 16وہ افراد تھے کہ جنہیں مڈل سیکس کاو¿نٹی جیل نے ڈیپارٹمنٹ کی ایڈائس کو نظر انداز کرتے ہوئے رہا کر دیا گیا تھا جبکہ 78فیصد کا یا تو پہلے سے کریمنل ریکارڈ تھا یا ان کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات تھے ۔
گرفتار ہونے والے تارکین وطن کا تعلق برازیل ، ڈومینیکن ریپبلک ، ایکوڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، ہیٹی ، ہنڈورس، انڈیا، آئیوری کوسٹ ، میکسیکو، نائیجیریا ،پیرو اور ترکی سے ہے ۔ گرفتار ہونے والے افراد کی عمریں 21سے68سال ہے اور سب پہلے بھی کسی نہ کسی کیس میں سزا یافتہ یا گرفتار یافتہ ہیں ۔
دریں اثناءگذشتہ ماہ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ، یو ایس بارڈر پٹرول اور ہوم لینڈ سیکورٹی انویسٹی گیشن کے مشترکہ آپریشن کے دوران 18افراد کو سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا جن سے نقدی ، گاڑیاں اور ایک ہزار پاونڈ مروانا برامد ہوا۔ علاوہ ازیں حکام کی جانب سے 117مزید افراد کو گرفتار کیا گیا جو کہ یا تو مختلف جرائم میں ملوث تھے یا ان کے خلاف الزامات موجود تھے۔