امیگریشن نیوزپاکستان

لانگ آئی لینڈ،نیویارک میں اربعین کے موقع پر ’واک وِد حسین ؑ“کا انعقاد

Walk with Hussain (AS)' Organized on Arbaeen in Long Island, New York

اللہ کا راستہ نبی کریم ﷺ کا راستہ ہے اور نبی کریم ﷺ کا راستہ امام حسین ؑ کا راستہ ہے اور یہی راستہ و سچ کا راستہ ہے ، امام حسینؑکے راستے پر چلنے والا دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہوگااور سرخرو ہوگا
ہیکس ویل کی فضاءتمام وقت لبیک یا حسین ؑ کے نعروں سے گونجتی رہی، عزا داران امام حسین ؑسمیت اہل بیت اطہار اور شہداءکربلا کی عظیم قربانیوں اور فلسفہ شہادت امام حسین ؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے
واک کا آغاز لانگ آئی لینڈ کے علاقے ہیکس ویل میں 421ساو¿تھ براڈ وے سے ہوا ۔ اس ’واک ‘ میں لانگ آئی لینڈ سمیت نیویارک کے مختلف حصوں سے مومنین اور مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
سانحہ کربلا اور امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت ان کے با وفا ساتھیوں کی میدان کربلا میں شہادت اور اس کے بعد چہلم کی مناسبت سے ”لانگ آئی لینڈ میں اربعین “ ”Walk with Husayn (AS)“ کے عنوان سے کی جانیوالی اس واک کے اہتمام میں کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں امریکنز آف پاکستانی ہیریٹیج ، شاہ نجف سنٹر اورWho is Husayn (AS)، Stand with Dignityسمیت دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ مسلم امریکن کمیونٹی کے رہنما علی اکبر مرزا نے حسب سابق اس بار بھی ’لانگ آئی لینڈ میں اربعین ‘ کے نام سے ہونیوالی واک کے اہتمام میں کلیدی کردار ادا کیا

نیویارک (اردونیوز) لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں اہل تشیع کمیونٹی کے زیر اہتمام اس سال بھی اربعین کے حوالے سے ”Walk with Husayn (AS)“ کا اہتمام کیا گیا۔ سانحہ کربلا اور امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت ان کے با وفا ساتھیوں کی میدان کربلا میں شہادت اور اس کے بعد چہلم کی مناسبت سے ”لانگ آئی لینڈ میں اربعین “ ”واک وِد حسین ؑ“ کے عنوان سے کی جانیوالی اس واک کے اہتمام میں کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں امریکنز آف پاکستانی ہیریٹیج ، شاہ نجف سنٹر اورWho is Husayn (AS)، Stand with Dignityسمیت دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ مسلم امریکن کمیونٹی کے رہنما علی اکبر مرزا نے حسب سابق اس بار بھی ’لانگ آئی لینڈ میں اربعین ‘ کے نام سے ہونیوالی واک کے اہتمام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
”واک وِد حسین ؑ“ کا آغاز لانگ آئی لینڈ کے علاقے ہیکس ویل میں 421ساو¿تھ براڈ وے سے ہوا ۔ اس ’واک ‘ میں لانگ آئی لینڈ سمیت نیویارک کے مختلف حصوں سے مومنین اور مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سیاہ لباس میں ملبوس عزاداران 421ساو¿تھ براڈ وے سے واک کرتے ہوئے لانگ آئی لینڈ ریل روڈ پارکنگ فیلڈ ایچتک گئے ۔ اس دوران ساو¿تھ براڈے وے ، ہیکس ویل کی فضاءتمام وقت لبیک یا حسین ؑ کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ عزا داران امام حسین علیہ السلام سمیت اہل بیت اطہار اور میدان کربلا میں امام عالی مقام ؑ کے ساتھ شہادت کا رتبہ پانے والے حضرت امام حسین ؑ کے با وفا ساتھیوں کی عظیم قربانیوں اور فلسفہ شہادت امام حسین ؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے ۔مولانا سید ریحان رضوی ،سسٹر یاسمین سید ، فواد عباس ملک سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی جبکہ سسٹر یاسمین سید ، فواد عباس ملک نے جلوس اور اختتامی مجلس سے خطاب کے دوران اربعین واک کے تاریخی پس منظر اور امام حسین ؑ سمیت شہداءکربلا کے دین اسلام میں عظیم مقام کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔
’واک ‘ کے دوران جلوس میں شامل نوحہ خوانان ، بار گاہ حسینیت ؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے رہے ۔’واک‘ میں شامل شرکاءجب پارکنگ فیلڈ پہنچے تو وہاں مجلس عزاءمنعقد ہوا جس سے سسٹر یاسمین سید ، فواد عباس ملک نے خطاب کے دوران حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام سمیت اہل بیت اطہار ؑ اور ان کے با وفا ساتھیوں کی میدان کربلا میں لا زوال قربانیوں کی دین اسلام میں مقام و اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے حق و سچ کے سامنے ڈٹ کر یہ سبق دیا کہ اللہ اور اس کے رسول کریم ﷺ کو ماننے والے ہمیشہ حق اور سچ پر کھڑے ہوتے اور ڈٹ جاتے ہیں خواہ کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا راستہ نبی کریم ﷺ کا راستہ ہے اور نبی کریم ﷺ کا راستہ امام حسین علیہ السلام کا راستہ ہے اور یہی راستہ و سچ کا راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلنے والا دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہوگااور سرخرو ہوگا۔
آخر میں منتظمین کی جانب سے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا، ان میں نیاز تقسیم کی گئی اور خصوصی دعا کروائی گئی۔

Walk with Hussain (AS)’ Organized on Arbaeen in Long Island, New York

Related Articles

Back to top button