اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

نیویارک کی فضاءنعرہ حیدری سے گونج اٹھی، حضرت علی المرتضیٰ ؑ کے یوم شہادت پر جلوس اور مجلس عزاء

New York Echoes with ‘Nara-e-Haideri’ on Imam Ali's Martyrdom Anniversary Procession and Majlis Pay Tribute to Imam Ali’s Legacy of Courage and Faith

نیویارک کی فضاءنعرہ حیدری سے گونج اٹھی، حضرت علی المرتضیٰ ؑ کے یوم شہادت پر جلوس اور مجلس عزاء
امیر المومنین مولا علی ؑجنہوں نے بچپن میں اسلام کا دامن تھاما اور پھر ساری زندگی اسی پرچم کو بلند رکھا، مولا علی ؑ کے قدموں نے کبھی حق سے ہٹنا نہ سیکھا، ان کے ہاتھوں نے کبھی باطل سے مصالحت نہ کی
آپ ؑ نے ہر معرکہ، ہر میدان، ہر امتحان میں وہ صبر و استقامت کا پہاڑ بنے رہے اور ہر لمحہ بہادری و جرات کا وہ چراغ جلایا جو رہتی دنیا تک اہل اسلام کے لئے مینارہ نور رہے گا، جلوس اور مجلس عزاءسے خطابات
جعفریہ کونسل یو ایس اے اور جعفریہ یوتھ نیویارک کے زیر اہتمام نیویارک میں امیر المومنین ، مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم شہادت پر مرکزی جلوس نکالا گیا اور مجلس عزاءمنعقد کی گئی
نیویارک میں امیر المومنین، مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑکے یوم شہادت کا جلوس نکالنے کا مقصد ، مولا علی ؑ کے حق و انصاف کے عالمگیر پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہے، ذاکرین اور منتظمین کے خطابات

نیویارک ( اردونیوز ) جعفریہ کونسل یو ایس اے اور جعفریہ یوتھ نیویارک کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں امیر المومنین ، مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم شہادت پر مرکزی جلوس نکالا گیا اور مجلس عزاءمنعقد کی گئی ۔ روفس کنگ پارک کوینز میں منعقدہ مجلس عزاءاور پارک سے لے کر الخوئی اسلامک سنٹر تک جانیوالے جلوس میں ہزاروں عزاءداران نے شرکت کی اور فضاءمسلسل نعرہ حیدری سے گونجتی رہی ۔
نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد مجلس کا آغاز ہوا ۔نظامت کے فرائض سید محسن وقار نے ادا کئے جبکہ تلاوت کی سعادت جواد ہادی نے حاصل کی ۔ امام الخوئی اسلامک سنٹر کے شیخ فاضل السہلانی اور مولانا انور علی نے مجلس عزاءسے خطاب کیا اور حضرت امام علی علیہ السلام کے فضائل اور مصائب بیان کئے ۔ علمائے کرام نے کہا کہ حضرت علی ؑکی ولادت کعبہ میں جبکہ شہادت مسجد میں ہوئی۔ انہوں نے بچپن میں اسلام قبول کر کے تمام زندگی اللہ تعالیٰ اور رسول کریم ﷺکی محبت و اطاعت میں گذاری۔
علمائے کرام نے مزید کہا کہ امیر المومنین جنہوں نے بچپن میں اسلام کا دامن تھاما اور پھر ساری زندگی اسی پرچم کو بلند رکھا، قدموں نے کبھی حق سے ہٹنا نہ سیکھا، ان کے ہاتھوں نے کبھی باطل سے مصالحت نہ کی۔ ہر معرکہ، ہر میدان، ہر امتحان میں وہ صبر و استقامت کا پہاڑ بنے رہے اور ہر لمحہ بہادری و جرات کا وہ چراغ جلایا جو رہتی دنیا تک اہل اسلام کے لئے مینارہ نور رہے گا۔ذاکرین اور علماءکرام نے کہا کہ حضرت علی ؑ ؑکی حیات، فقط ایک زندگی نہیں بلکہ ایک درسگاہ ہے۔ ہر قدم، ہر لمحہ، ہر فیصلہ امت کےلیے بے شمار اسباق کا مجموعہ ہے۔ مولا علی ؑکے یوم شہادت پر قرآن و سنت کی تعلیمات اور اہل بیت اطہار ؑ کی پیروی کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئیے ۔
عزادار جلوس میں ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے، نوحہ خوانوں نے کی جنہوں نے سوز و سلام پیش کیا جبکہ صف ماتم میں عزادارانِ اہل بیت نے حضرت علی ؑکو ماتم اور سینہ کوبی کے ذریعہ ان سے والہانہ محبت کا اظہار کر کے پرسہ دیا۔جلوس اور مجلس میں عزادارانِ اہل بیت بشمول خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عزاداروں کو تعزیہ، علم اور تابوت کی زیارت بھی کروائی گئی۔
جعفریہ کونسل یو ایس اے کے رانا عابد جعفری اور راجہ عابد حسین کا کہنا تھا کہ نیویارک میں حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کے یوم شہادت کا جلوس نکالنے کا مقصد ، مولا علی ؑ کے حق و انصاف کے عالمگیر پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہے ۔
مجلس عزاءسے نیویارک سٹی کے الیکشن لڑنے والے پہلے مسلم امریکن نیویارک سٹیٹ اسمبلی زوہران ممدانی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حضرت امام علی ؑ کے دین اسلام کے حق اور سچ پر قائم رہنے اور ڈٹ جانے کا پیغام ہمار نصب العین ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں ایک ملین مسلم امریکن بستے ہیں جن میں دو لاکھ مسلم امریکن رجسٹرڈ ڈیموکریٹ ووٹرز ہیں ۔مسلم امریکن اپنے حق رائے دہی کے ذریعے حق اور ساتھ دیں ۔مجلس عزاءسے سید محسن وقار جبکہ جواد ہادی نے تلاوت قرآن مجید کے علاوہ انگریزی خطاب بھی کیا اور حضرت امام علی المرتضیٰ کر اللہ وجہہ (ع)کی شان مبارکہ کے اہم پہلوو¿ں پ روشنی ڈاانہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی راہ نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
مجلس عزاءمیں نوحہ خوانوںاسلم مہدی ، حسین شاہ ، راشد زیدی کی جانب سے بار گاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔مجلس عزاءکے بعد عزاداران کی جانب سے ماتم کیا گیا اور روفس کنگ پارک سے لے کر الخوئی اسلامک سنٹر تک جلوس نکالا گیا ۔ جلوس کے اختتام پر سید محسن شاہ نقوی اور ساتھیوں اور حسینی لنگر کی جانب سے جلوس کے شرکاءکو روزہ افطار کروایا گیا اور کھانا پیش کیا گیا ۔ آخر میں خصوصی دعا کے ساتھ جلوس اختتام پذیر ہوا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button