" "
امیگریشن نیوز

امریکی کانگریس ویمن الہان عمر کے والد کا کرونا سے انتقال

الہان عمر اور ان کے والد نور عمر محمد سنہ 1995 میں صومالیہ کی خانہ جنگی کے دوران امریکہ آئے تھے

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) امریکی کانگریس کی مسلم امریکن کانگریس ویمن الہان عمر کے والد کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں ۔الہان عمر اور ان کے والد نور عمر محمد سنہ 1995 میں صومالیہ کی خانہ جنگی کے دوران امریکہ آئے تھے۔الہان عمر نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ۔امریکی کانگریس کی سپیکر نیسنی پلوسی سمیت ارکان کانگریس اور اہم شخصیات نے الہان عمر سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ الہان عمر امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔

Related Articles

Back to top button