چوہدری اعجاز فرخ کا دورہ پاکستان، بلاول بھٹو سمیت اہم قائدین سے ملاقاتیں
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاوس لاہور میں جبکہ سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے اسلام آباد سے اہم ملاقاتیں کیں
ملاقاتوں میں امریکہ میں مقیم پارٹی کے سینئر ساتھیوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں اعتماد میں لیا
منور انجم اور چوہدری منظور احمد سے بھی ملاقاتیں ، امریکہ میں پارٹی کے سینئر اور نظریاتی ساتھیوں کی کارکردگی اور خدمات سے آگاہ کیا
لاہور، اسلام آباد(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما ،سابق سینئر نائب صدر چوہدری اعجاز فرخ جو کہ ان دنوں پاکستان کے دور ے پر ہیں ، نے پارٹی کے اہم قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ چوہدری اعجاز فرخ نے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاو¿س لاہور میں اہم ملاقات کی ۔بیس منٹ سے زائد منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات ہیں ،انہوں نے چئیرمین بلاول بھٹو کو امریکہ میں مقیم پارٹی کے سینئر قائدین اور ساتھیوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری سے اہم ہدایات بھی لیں ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے پارٹی رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی ۔رحمان ملک نے انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مقیم پارٹی ساتھیوں کی پارٹی،جمہوریت اور ملک و قوم کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں ۔چوہدری اعجاز فرخ نے رحمان ملک کو امریکہ میں موجود پارٹی کے سینئر اور نظریاتی ساتھیوں کی کارکردگی اور خدمات سے آگاہ کیا ۔اعجاز فرخ نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بشیر ریاض ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن منور انجم اور پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد سے بھی ملاقاتیں کیں۔