" "
امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن اعجاز بخاری سفک کاؤنٹی کے ہیومین رائٹس کمشنر مقرر

Pakistani-American Ijaz Bokhari Appointed Human Rights Commissioner for Suffolk County

سفک کاؤنٹی قانون ساز اسمبلی کی جانب سے اعجاز بخاری کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی نامزدگی کی توثیق کر دی گئی جس کے بعد ککاؤنٹی کی جانب سے اعجاز بخاری کی تقرری کا اعلان کر دیا گیا

نیویارک ( اردونیوز ) لانگ آئی لینڈ ، نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اعجاز بخاری کو سفک کاؤنٹی کا ہیومین رائٹس کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو ایڈ رومین کی جانب سے اعجاز بخاری کا نام ، ہیومین رائٹس کمشنر کے طور پر تجویز کیا گیا ۔ سفک کاؤنٹی قانون ساز اسمبلی کی جانب سے اعجاز بخاری کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی نامزدگی کی توثیق کر دی گئی جس کے بعد کاؤنٹی کی جانب سے اعجاز بخاری کی تقرری کا اعلان کر دیا گیا ۔
اعجاز بخاری کی جانب سے سفک کاؤنٹی لیجسلیٹرز اور کاؤنٹی ایگزیکٹو کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہیومین رائٹس کمیشن میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا ۔ اعجاز بخاری کا کہنا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ واضح رہے کہ سفک کاو¿نٹی میں ہیومین رائٹس کمیشن ، کاؤنٹی میں ایک نگران ادارے کے طور پر کام کرتا ہے جو اس امر کا جائزہ لیتا ہے کہ کاو¿نٹی کے شہریوں کے بنیادی حقو ق کی کسی ادارے یا کسی اور سطح پر خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی یا انہیں کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کا نشانہ تو نہیں بنایا جا رہا ۔ کمیشن ، نان گورنمنٹ تنظیموں اور اداروں کے امور کا بھی جائزہ لیتا ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اعجاز بخاری کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی گئی ہے اور توقع کی گئی ہے کہ ان کی خدمات کی وجہ سے کاؤنٹی میں کمیونٹی کا نام روشن ہوگا۔

Pakistani-American Ijaz Bokhari Appointed Human Rights Commissioner for Suffolk County

New York (Urdu News) – In a significant development, Pakistani-American Ijaz Bokhari has been appointed as the Human Rights Commissioner for Suffolk County, Long Island, New York. The appointment came following a thorough review and confirmation by the Suffolk County Legislature. Bokhari was nominated for the prestigious position by Suffolk County Executive Ed Romaine.

Bokhari expressed his gratitude towards the county executive and legislators for placing their trust in him and giving him the opportunity to serve in the Human Rights Commission. He vowed to fulfill the responsibilities entrusted to him, ensuring that he meets the expectations placed upon him.

The Suffolk County Human Rights Commission plays a critical role in monitoring and safeguarding the fundamental rights of the county’s citizens, ensuring that they are not subjected to any form of discrimination or violation. The commission also reviews the operations of non-governmental organizations and institutions to ensure fairness and equality.

The Pakistani-American community congratulated Ijaz Bokhari on his appointment, expressing pride in his accomplishment. They are optimistic that his contributions will enhance the community’s image and further strengthen its standing in the county.

Bokhari’s appointment is seen as a significant milestone for both his personal career and the wider Pakistani-American community, with many expecting his leadership to contribute positively to Suffolk County.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button