اوورسیز پاکستانیزخبریں

مسلم امریکن کمیونٹی کا اکنا ریلیف نیویارک کی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار،کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر

امریکہ میں انسانیت کی بلا امتیاز خدمات میں پیش پیش تنظیم ”اکنا ریلیف“ نیویارک پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار،دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں ساڑھےچھ لاکھ ڈالرزسے زائد فنڈز جمع کر دئیے

امریکہ میں انسانیت کی بلا امتیاز خدمات میں پیش پیش تنظیم ”اکنا ریلیف“ نیویارک پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار،دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں ساڑھےچھ لاکھ ڈالرزسے زائد فنڈز جمع کر دئیے
تقریب میں اسلام قبول کرنے والے معروف سکالر شان کنگ ، مسلم امریکن سوسائٹی کے آئیمن حموس اور اسمبلی ممبر زوہران ممدانی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی
اکنا ریلیف کے ڈائریکٹر کمیونٹی آو¿ٹ ریچ شیخ شامل شہادت نے نہایت ہی پر اثر انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سال 2024میں اکنا ریلیف کی خدمات کا مفصل انداز میں ذکر کیا
اکنا ریلیف کا ہمیشہ سے یہ وژن رہا ہے کہ چونکہ ہم اسی ملک کے باسی ہیں، ہمیں یہاں کی کمیونٹی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور مقامی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے،طارق الرحمان
امریکہ میں اسلامی اصولوںکے مطابق بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کرنا ، امریکی مسلم کمیونٹی کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے ہمیں اس پہلو کو زیادہ ترجیح دینی چاہیے، ڈاکٹر آئیمون حموس کا خصوصی خطاب
ارشد جمال کی جانب سے عطیا دہندگان اور شرکاءکا شکرئیہ، تقریب سے معوذ اسد صدیقی، اسحاق الپار، ڈاکٹر سبینا بندگی ،سسٹر امینہ ،فرغان رحمان کے علاوہ سسٹر نیویل مسعودی کا خصوصی خطاب
اکنا ریلیف نیویارک کی جانب سے امام باقی مرحوم اور پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی تنظیم ”اپنا“، بیل مور مسجد سمیت دیگر تنظیموں اور اسلامک سنٹر کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں خصوصی ایوارڈز پیش کئے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کی پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی نے امریکہ میں انسانیت کی بلا امتیاز خدمات میں پیش پیش تنظیم ”اکنا ریلیف“ نیویارک پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اکنا ریلیف کے لئے چھ لاکھ 60ہزار ڈالرز سے زائد فنڈز جمع کر دئیے ۔ اکنا ریلیف نیویارک کا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر لانگ آئی لینڈ میں منعقد ہوا جس میں اسلام قبول کرنے والے معروف سکالر شان کنگ ، مسلم امریکن سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئیمن حموس اور مئیر نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران ممدانی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ ہارون اشرفی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ اکنا ریلیف نارتھ ایسٹ کے ڈائریکٹر ارشد جمال ،ڈائریکٹر کمیونی کیشن معود اسد صدیقی اوراکنا ریلیف نیویارک کے ایریا مینیجر اسحاق الپار اور کی جانب سے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے اکنا ریلیف نیویارک کی خدمات کا ذکر کیا گیا ۔
اکنا ریلیف کے ڈائریکٹر کمیونٹی آو¿ٹ ریچ شیخ شامل شہادت نے نہایت ہی پر اثر انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سال 2024میں اکنا ریلیف کی خدمات کو ذکر کرتے ہوئے اور خصوصی ڈاکومنٹری دکھاتے ہوئے بتایا کہ سال 2024 میں، اکنا ریلیف نے امریکہ بھر میں 22,485 مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔ تنظیم کے سات کلینک اور چار موبائل کلینکس خدمات انجام دے رہے ہیںجس نے گزشتہ سال 524 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اکنا ریلیف نے 77 مسلم خاندانوں کو فوسٹر کیئر کے ذریعے بچوں کو اپنانے میں مدد دی۔ 2024سال میں، اکنا نے 14,000 سے زائد افراد کی براہ راست مدد کی۔ سال کے آخر میں آنے والے سمندری طوفان ہیلن اور ملٹن کے دوران تنظیم نے امریکہ کے آٹھ مختلف مقامات پر ہنگامی امداد فراہم کی۔
شیخ شامل شہادت نے کہا کہ اکنا ریلیف کی کامیابی میں رضاکاروں کا کلیدی کردار رہا۔ 2024 میں، 66,000 سے زائد افراد نے تنظیم کے مختلف فلاحی منصوبوں میں حصہ لیا۔
اکنا نارتھ ایسٹ کے ڈائریکٹر ارشد جمال نے کہا کہ کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آئیں، اکنا ریلیف نیویارک کا ساتھ دیں اور عطیات کے ذریعے اس مشن میں حصہ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھاکہ محتاجوں کی مدد کے لیے کمیونٹی سے تعاون مانگ رہے ہیںو¿
اکنا نیویارک کے صدر طارق الرحمان نے فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ صرف کسی ایک فرد، ایک کمیونٹی یا کسی مخصوص گروہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کو مل کر ان مسائل کا سامنا کرنا ہے۔ انہوں نے اکنا ریلیف کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال تقریباً سات ملین ڈالر بیرون ملک امدادی کاموں کے لیے مختص کیے جاتے ہیں، جبکہ سماجی انصاف کے شعبے میں بھی نمایاں خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف گزشتہ سال 10,000 مستحق افراد کو امداد فراہم کی گئی، اور سالانہ تقریباً ایک لاکھ ضرورت مندوں تک مدد پہنچائی جاتی ہے۔
طارق الرحمان نے کہا کہ جب اکنا ریلیف نے امریکہ میں امدادی کاموں کا آغاز کیا تو بعض لوگ سوال کرتے تھے کہ یہاں وسائل خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ تاہم، تنظیم کا ہمیشہ سے یہ وژن رہا ہے کہ چونکہ ہم اسی ملک کے باسی ہیں، ہمیں یہاں کی کمیونٹی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور مقامی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button