اکنا ریلیف کے رمضان فوڈ باسک میں رائزنگ اسٹار اسکول کے بچوں کی شرکت
اکنا المرکز کے ہیڈ کوارٹر میں قائم رائزنگ اسٹار اسکول کے معصوم بچوں نے بڑے پیمانے پر راشن جمع کیا اور اکنا ریلیف کو دیا، بچے مستقبل ہیں، انہیں نیکی کا کام کرنے سکھانا ہونگے ، انور گجر
ہم نے مساجد اور اسلامک سنٹر کے ساتھ ملکر بہت بڑے پیمانے پر ضرورتمند مسلمان خاندانوں تک پہنچایا ہے تا کہ ہمارے یہ بہن بھائی رمضان کی خوشیوں میں ہمارے ساتھ ہوں
نیویارک(اردو نیوز)اکنا ریلیف کے زیر اہتمام پورے امریکہ میں بڑے پیمانے پر ضرورتمند مسلمان خاندانوں میں رمضان فوڈ باسک کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ اس میں جہاں صاحب حیثیت اور کاروباری شخصیات اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہاں بچوں نے بھی اہم کردارادا کیا ہے۔اس حوالے سے اکنا المرکز کے ہیڈ کوارٹر میں قائم رائزنگ اسٹار اسکول کے معصوم بچوں نے بڑے پیمانے پر راشن جمع کیا اور اکنا ریلیف کو دیا ۔
اس موقع پر نیویارک فوڈ پروگرام کے انچارج انور گجر موجود تھے جنہوںنے بچوں سے یہ راشن وصول کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انور گجر نے بتایا کہ امریکہ میں رمضان فوڈ باسک تقسیم کیا جا رہا ہے لیکن نیویارک میں خاص طور پر ہم نے مساجد اور اسلامک سنٹر کے ساتھ ملکر بہت بڑے پیمانے پر ضرورتمند مسلمان خاندانوں تک پہنچایا ہے تا کہ ہمارے یہ بہن بھائی رمضان کی خوشیوں میں ہمارے ساتھ ہوں۔ انہوں نے اسکول کے بچوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں او آج ہم اپنے بچوں کو نیکی کرنا سکھائیں تو ان کا ہاتھ غریب لوگوں کی بہتری کےلئے اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے علاوہ بھی ہمارا فوڈ پروگرام سال بھر جاری رہتاہے۔ مگر رمضان میں مسلمان خاندانوں کے لئے خصوصی راشن فراہم کیا جاتا ہے۔