اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

اکنا کا47 واں کنونشن بالٹی مور میں28 مئی تا30 مئی کو ہوگا

”اکنا، ماس“کنونشن میں مسلم امریکن کمیونٹی کے20 ہزار سے زائد ارکان کی امریکہ بھر شرکت متوقع ہے ،شمس الزمان

نیویارک(اردو نیوز)پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے صدر شمس الزمان ، چیف کوارڈی نیٹر پروفیسر ثقلین ملک ، سینئر نائب صدور چودھری اشرف ، شیخ زاہد ، رانا اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری فضل کریم ، محمد ایڈووکیٹ ،نائب صدور امین باجوہ ، سید آصف ،سیکرٹری جنرل میاں شبیر گل ،ڈپٹی سیکرٹری اشرف شیزازی ،عارفین جدون ، نسیم خان ،سیکرٹری اطلاعات محمد عرفان ، چیئرمین نیویارک چوہدری جاوید اقبال ¾نیویارک کے صدر چودھری بشیر گجر ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میںاکناے47 ویں کنونشن کے انعقاد کو امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے ایک نعمت قرار دیا ہے۔


شمس الزمان نے کہا کہ اکنا امریکہ میں مسلم کمیونٹی کی سب سب بڑی اسلامی تنظیم ہے ، حال ہی میں اکنامرکزجمیکا(نیویارک) میں ہونے والے مختلف مساجد اماموں، نیویارک کی شوریٰ اور کمیونٹی کے لیڈرز اور خواتین میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس میں کئی اسلامی تنظیموں کے ذمہ داران شریک تھے۔اکناکنونشن کے صدر حامدصدیقی،اکنا نیویارک کے صدر طارق الرحمن اوراکناکے مرکزی صدر ڈاکٹر محسن انصاری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود مسلمانوں کو تمام ریاستوں سے3 دن کیلئے بالٹی مورکے کنونشن سنٹر میں اکٹھا کیاجا رہا ہے۔ جس میں امریکہ کے ممتاز اسلامک سکالرزاورمقررین اہم موضوعات پر خطاب کریں گے ۔


پاک امریکن سوسائٹی کے صدر شمس الزمان تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستانی خاندانوں کی شرکت کی بھر پور درخواست کی ہے۔کنونشن میں نوجوانوں کیلئے خصوص پروگرام، بچوں کیلئے کھیلنے کے مواقع ،خواتین کیلئے بہت بڑا بازار جس میں سینکڑوں اسٹالز لگے ہونگے۔
اکناکے مختلف شعبہ جات ہیلپنگ ہینڈز، سسٹرز ونگ ، اکنا ریلیف ، ینگ مسلمز ، اکنا دعوہ ، وائی اسلام سمیت دیگر شعبہ جات15 مئی تک15 فیصد رجسٹریشن پرڈسکاونٹ ہے۔اکنا کی ویب سائٹ پر جا کر تفصیل حاصل کی جا سکتی ہے ۔


شمس الزمان نے کہا کہ یہ کنونشن انشاءاللہ امریکی مسلمانوں کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ PAS اس میں بھر پور شرکت کرے گی۔

 

Related Articles

Back to top button