اکنا ،ماس 50واں کنونشن 24سے26مئی تک بالٹی مور، میری لینڈ میں ہوگا
ICNA-MAS 50th Annual Convention to Be Held May 24–26 in Baltimore, Maryland

پاک امریکن سوسائٹی کے صدر شمس الزمان، چوہدری اشرف،ثقلین ملک، راؤفاروق، میاں شبیر گل ، سید بہزاد زیدی امین باجوہ ، آصف سید، اٹارنی عارف جدون، نسیم خان کا بھرپور شرکت کا اعلان
بالٹی مور، میری لینڈ ( اردو نیوز )اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (ICNA)اور ماس کا 50واں سالانہ کنونشن 24 مئی سے 26 مئی 2025 تک بالٹی مور کنونشن سینٹر، میری لینڈ میں منعقد ہوگا۔ اس سال کنونشن کا تھیم ہے”ثابت قدمی: شناخت جو ایمان کی جڑوں سے وابستہ ہے”کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں شرکاءکی شرکت متوقع ہے۔ پاک امریکن سوسائٹی کے صدر شمس الزمان،سیکرٹری جنرل چوہدری اشرف، چیف کوارڈی نیٹر ثقلین ملک، میڈیا کوارڈی نیٹر راؤ فاروق، میاں شبیر گل ، سید بہزاد زیدی امین باجوہ ، آصف سید، اٹارنی عارف جدون، نسیم خان اور دیگر عہدیداران نے مسلم امریکن کمیونٹی ارکان سے کنونشن میں بھرپور شرکت اور اجتماعیت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

کنونشن کے دوران مختلف موضوعات پر علمی، فکری اور دینی سیشنز ہوں گے جن میں مسلم نوجوانوں کی شناخت، معاشرتی چیلنجز، روحانیت، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مکالمے شامل ہوں گے۔کنونشن میں ثقافتی تقریبات، بزنس ایکسپو، بازاراور اسلامی کتابوں و مصنوعات کی نمائش سمیت اہم سرگرمیاں ہو ں گی۔50 ویں سالگرہ کے موقع پر اکنا ، ماس کنونشن ایک تاریخی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جہاں مسلم امریکن کمیونٹی اپنی شناخت، اتحاد اور مذہبی وابستگی کا عملی مظاہرہ کرتی ہے۔
ICNA-MAS 50th Annual Convention to Be Held May 24–26 in Baltimore, Maryland