امیگریشن کے چھاپے، نیویارک اور لانگ آئی لینڈ سے 118تارکین وطن گرفتار
نیویارک اور لانگ آئی لینڈ میں جنوری کے تیسرے ہفتے میں کئے جانے والے اس آپریشن میں گرفتار ہونے والے تارکین وطن میں سے پاکستانی کمیونٹی سے کوئی بھی نہ تھا
پانچ روز تک جاری رہنے والا آپریشن 14جنوری سے شرو ع ہوا اور 18جنوری تک جاری رہا،امیگریشن حکام نے کل 118تارکین وطن کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے الزام میں گرفتار کیا
گرفتار ہونے والے افراد میں 107یا تو سزا یافتہ کریمنل تھے یا ان کے خلاف مختلف کریمنل چارجز زیر التواءتھے ۔گرفتار ہونے والے افراد میں سے 55ایسے تھے کہ جن کے خلاف ڈیپورٹیشن آرڈر جاری تھے
جو تارکین وطن گرفتار ہوئے، ان کا تعلق ایکوڈور، ایل سلواڈور، ایسٹونیا، گرنیڈا، گائٹا مالا، ڈومینیکن ریپبلک، جمیکا، میکسیکو، پاناما، پیرو، پولینڈ،پرتگال ، روس، اسرائیل ، اٹلی ، ٹرینیڈاڈ اور وینزویلا سے ہے
گرفتار ہونے والے تارکین وطن میں سے آٹھ کو ڈیپورٹ کئے جانے کے بعد غیر قانونی طور پر امریکہ داخل ہونے کے الزام میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں چارج کیا گیا
نیویارک (اردو نیوز ) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انورسمنٹ (آئی سی ای ) اور انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز (ای آراو ) کی جانب سے نیویارک سٹی، لانگ آئی لینڈ اور ہڈسن ویلی میں کئے جانے والے آپریشن کے دوران118غیر قانونی اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ امیگریشن حکام کا پانچ روز تک جاری رہنے والا آپریشن 14جنوری سے شرو ع ہوا اور 18جنوری تک جاری رہا ۔آپریشن کے دوران حکام نے کل 118تارکین وطن کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔قابل امر ذکر یہ ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں 107یا تو سزا یافتہ کریمنل تھے یا ان کے خلاف مختلف کریمنل چارجز زیر التواءتھے ۔گرفتار ہونے والے افراد میں سے 55ایسے تھے کہ جن کے خلاف ڈیپورٹیشن آرڈر جاری تھے لیکن ان کی جانب سے ان پر عمل کرتے ہوئے امریکہ کو چھوڑا نہیں گیا تھااور بعض ایسے بھی تھے کہ جن کو ڈیپورٹ کیا جا چکا تھا لیکن وہ پھر بھی واپس امریکہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔
امیگریشن حکام کی جانب سے گرفتارافراد میں سے 14تارکین وطن جنہوں نیویارک کے علاقوں بروکلین، کوینز، برانکس، کیو گارڈن، فلشنگ اور ناسا کاونٹی سے گرفتار کیا گیا ، کے کریمنل ہسٹری اور انکے خلاف ماضی دائر سنگین نوعیت کے کے الزامات پر مشتمل کیسوں کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے ۔
نیویارک اور لانگ آئی لینڈ میں جنوری کے تیسرے ہفتے میں کئے جانے والے اس آپریشن میں گرفتار ہونے والے تارکین وطن میں سے پاکستانی کمیونٹی سے کوئی بھی نہ تھا۔جو تارکین وطن گرفتار ہوئے، ان کا تعلق ایکوڈور، ایل سلواڈور، ایسٹونیا، گرنیڈا، گائٹا مالا، ڈومینیکن ریپبلک، جمیکا، میکسیکو، پاناما، پیرو، پولینڈ،پرتگال ، روس، اسرائیل ، اٹلی ، ٹرینیڈاڈ اور وینزویلا سے ہے۔ گرفتار ہونے والے تارکین وطن میں سے آٹھ کو ڈیپورٹ کئے جانے کے بعد غیر قانونی طور پر امریکہ داخل ہونے کے الزام میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں چارج کیا گیا ۔