جوبائیڈن کا بیٹا ٹیکس معاملات میں زیر تفتیش آگیا
مجھے اپنے ٹیکس معاملات پر اعتماد ہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ میں اس معاملے میں سرخرو ہوں گا، میں اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہوں ۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنٹربائیڈن کے خلاف تفتیش سال2018سے جاری ہے ۔ہنٹر بائیڈن
نیویارک (اردونیوز )منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ”ہنٹر بائیڈن “ ٹیکس معاملات میں وفاقی سطح پر زیر تفتیش ہیں۔ اس بات کا اعلان ہنٹربائیڈن کی جانب سے خود کیا گیا ۔ ہنٹربائیڈن کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ڈیلا وئیر سٹیٹ میں یو ایس اٹارنی سطح پر ان کے ٹیکس کے معاملات زیر تفتیش ہیں ۔ ہنٹر بائیڈن کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے ٹیکس معاملات پر اعتماد ہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ میں اس معاملے میں سرخرو ہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میںاس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہوں ۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنٹربائیڈن کے خلاف تفتیش سال2018سے جاری ہے ۔
دریں اثناءبائیڈن ہیرس ٹرانزیشن ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ منتخب صدر بائیڈن کو اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے ۔ حالیہ الیکشن کے دوران انہوں نے مشکل حالات بشمول بے بنیاد الزامات کا اچھے طریقے سے سامنا کیا ۔
Hunter Biden ‘tax affairs’ under federal investigation