اوورسیز پاکستانیز

لاہو رمیں معذور بچوں کی پرورش کرنیوالی تنظیم”ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن“کی سعودی عرب میں تقریب

Hum Mashal-e-Rah Foundation (HMR) Hosts Event in Saudi Arabia to Highlight Support for Children with Disabilities in Lahore

خالق خان کی قیادت میں مشعل راہ کے خصوصی وفد کی ارکان کے ساتھ ریاض آمد، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تنظیم کی خدمات کو خراج تحسین

ریاض (رپورٹ: وسیم خان)سعودی عرب میں ”ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن“ کی جانب سے معذور بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں’ہم مشعل راہ فاونڈیشن“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالق خان نے بھی شرکت کی اور انہوں نے ریاض کے لوگوں کی شمولیت اور تنظیم کی سپورٹ کو سراہا۔پروگرام کے لیے وفد خصوصی طور سے پاکستان سے تشریف لایا جو لاہور میں معذور بچوں کی پرورش کا کام کر رہے ہیں۔پروگرام کی مہمان خصوصی ”ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن“جن کو پاکستان کی 101 لیڈیز ہونے کا اعزاز حاصل ہے، آمنہ آفتاب کا کہنا تھا کہ2017 میں یہ فاؤنڈیشن کا آغاز ہوا اور میں اس پر دن رات کام کر رہی ہوں۔ یہاں معذور بچوں کی تربیت سے لے کر، انہیں ہر طرح کا ہنر بھی سکھایا جاتا ہے۔
آمنہ ریاض نے مزید کہا کہ ریاض آکر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ جس طرح لوگوں نے بڑھ چڑھ کر میرے کام کو سراہا اور آگے بھی میرا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نادیہ سعید کی بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں آنے کی دعوت دی اور میرے لیے اور میری فاو¿نڈیشن کے لئے اتنا اچھا اہتمام کیا۔پروگرام کی میزبان ممتاز ماہر نفسیات نادیہ سعید کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز کا مقصد لوگوں میں آگاہی ڈالنا ہے کہ پاکستان میں معذور بچوں کے لیے کتنا مفید اور معیاری کام ہورہا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس پروگرام میں نہ صرف ان ماو¿ں نے شرکت کی جن کے بچے معذور ہیں بلکہ ڈاکٹرز اور گھریلو خاتون نے بھی بڑھ چڑھ کر اس پروگرام میں حصہ لیا۔شایان سعید اور عظمیٰ سعید کی رضاکارانہ پروگرام میں شمولیت قابل دید تھی۔

Hum Mashal-e-Rah Foundation (HMR) Hosts Event in Saudi Arabia to Highlight Support for Children with Disabilities in Lahore

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button