" "
پاکستان

امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی کے خلاف مواخذے کی تحریک منظور

آلے ہانڈرے مئیر کاس،امریکہ کی 150سالہ تاریخ میں پہلی حاضر سروس سیکرٹری ہیں کہ جن کے خلاف مواخذے کی تحریک منظور ہوئی

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان میں امریکہ کے سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی آلے ہانڈرے مئیر کاس کے خلاف مواخذے کی تحریک منظور ہو گئی ہے ۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے پیش کی جانیوالی تحریک کے حق میں 214اور مخالفت میں 213ووٹ آئے۔ یوں محض ایک ووٹ کی اکثریت سے سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی کے خلاف مواخذے کی تحریک منظور ہوئی۔ آلے ہانڈرے مئیر کاس ، امریکہ کی گذشتہ 150سالہ تاریخ میں پہلی حاضر سروس سیکرٹری ہیں کہ جن کے خلاف ایوان نمائندگان میں مواخذے کی تحریک منظور ہوئی ۔

US House Impeaches Alejandro Mayorkas, Breaking a 150-Year Record for Cabinet Secretary Impeachment

واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کو محض چند ارکان سے برتری حاصل ہے ۔ سیکرٹری ہوم لینڈ کے خلاف پیش کی جانیوالی تحریک میں ریپبلکن پارٹی کے تین ارکان نے اپنی پارٹی کا ساتھ نہیں دیا اور ڈیموکریٹس کے ساتھ ملکر مواخذے کی تحریک کے خلاف ووٹ ڈالا۔

ایوان نمائندگان کی جانب سے اب مواخذے کے آرٹیکل ( الزامات ) ، یو ایس سینٹ کو بھیجے جائیں گے جہاں ٹرائل ہو گا۔ واضح رہے کہ امریکی آئین کے مطابق کسی بھی فیڈرل سیکرٹری کو مواخذے میں عائد کردہ الزامات کے تحت عہدے سے فارغ کرنے کے لئے سینٹ کے دو تہائی اکثریت کی حمایت ضروری ہے۔ سینٹ میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے اور ریپبلکن کے لئے دو تہائی اکثریت کے ساتھ سیکرٹری آلے ہاندرے کے خلاف فیصلہ حاصل کرنا ممکن نہیں ہے ۔

سیکرٹری ہالے ہانڈرے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بارڈ قوانین کے نفاذ کے فرائض کو انجام نہیں دیا ہے ۔ڈیموکریٹس کی جانب سے ریپبلکن تحریک برائے مواخذہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایک سیاسی شعبہ بازی ہے اور الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ۔

Related Articles

Back to top button