نیویارک سٹی کے زلزلے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا
Northeastern United States Shaken by Magnitude-4.8 Earthquake: Tremors Felt from Philadelphia to Boston, Buildings Jolted in Manhattan
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں جمعہ پانچ اپریل کی صبح دس بج کر بیس منٹ پر اچانک ہر شہ ہل گئی ۔ امریکی ریاست نیوجرسی سے لے کر نیوجرسی تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جیالوجیکل سروے اور رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8تھی اور زلزلے کا مرکز امریکی ریاست نیوجرسی میں بتایاگیا ۔ زلزلے کے جھٹکے ہر ایک نے محسوس کئے اورنیویارک کہ جہاں شاذو نادر ہی کبھی زلزلہ آیا ، میں نیویارکرز اچانک زلزلے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ۔
نیویارک سٹی جو کہ بلند و بالا عمارتوں اور زیر مین ٹرین ٹرین سسٹم، سرنگوں اور میلوں لمبے پلوں کا شہر ہے ، میں زلزلے کے ان جھٹکوں کا فوری نوٹس لیا گیا اور نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل، نیوجرسی کے گورنر فل مرفی اور نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز سمیت تمام متعلقہ حکام کو فوری طور پر صورتحال پر بریف کیا گیا، متعلقہ حکام کی جانب سے نیویارک سٹی سمیت دیگر تمام اہم مقامات پر بڑے انفرا سٹرکچر کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا گیا کہ زلزلے کی وجہ سے کوئی بڑا انفرا سٹرکچر متاثر نہیں ہوا اور زلزلے کی وجہ سے کوئی بھی جان نقصان نہیں ہوا۔
New York Earthquake LIVE | New York Governor Kathy Hochul Live On Earthquake | New York LIVE
مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نے سٹی ہال میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا ، اہم امور پر بریففنگ حاصل کی اور متعلقہ حکام کو اہم ہدایات حاصل کیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان بھی جمعہ پانچ اپریل کو آنیوالے زلزلے کی وجہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہو کر اپنے گھروں اور بلڈنگ سے باہر نکل آئے ۔ کمیونٹی ارکان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے محسوس ہوا کہ جیسے کوئی ان کے گھر اور بلدنگ کو زور زور سے جھٹکے دے کر جھنجھوڑ رہا ہے ،ایسی صورتحال وہ کئی سیکنڈ تک محسوس کرتے رہے ۔
اگرچہ حکام کی جانب سے متنبہ کیا گیا تھا کہ زلزلے کے آفٹر شاک بھی آسکتے ہیں لیکن پانچ اپریل کو آنیوالے زلزلے کی وجہ کوئی آفٹر شاک محسوس نہیں کئے گئے ۔
Northeastern United States Shaken by Magnitude-4.8 Earthquake: Tremors Felt from Philadelphia to Boston, Buildings Jolted in Manhattan