پاکستانی امریکن ہونہار بچی حرا عرفان کا اعزاز
اس کی تخلیق کو نیویارک سٹیٹ کے ایجوکیشنل سٹوری کونٹیسٹ " Spooky Sagas " میں شامل کیا گیا
حرا عرفان نے نیو یارک کے ایجوکیشنل سٹوری رائٹنگ کونٹیسٹ میں پہلی بار حصہ لیا
جیوری نے صرف 207 سٹوریز سیلیکٹ کرنی تھیں جس میں حرا عرفان کی سٹوری کو بک کے لیے سیلیکٹ کیا گیا، جو کہ ایک اعزاز ہے
9 سالہ “حرا عرفان” کا تعلق امریکی ریاست نیویارک سے ہے جو نیویارک کے علاقے کوئنز میں 2009 میں پیدا ہوئی۔اس کے والد نوجوان شاعر احمد عرفان کا تعلق پاکستان کے علاقے صوبہ پنجاب کے شہر گوجر خان سے ہے
حرا عرفان نے نیو یارک کے ایجوکیشنل سٹوری رائٹنگ کونٹیسٹ میں پہلی بار حصہ لیا اور اس کی تخلیق کو نیویارک سٹیٹ کے ایجوکیشنل سٹوری کونٹیسٹ ” Spooky Sagas ” میں شامل کیا گیا۔ جس میں امریکہ کی 3 سٹیٹ نیو جرسی، کنیکٹیکٹ اور نیویارک سے 16 ہزار سٹوڈینٹ نے حصہ لیا ۔سٹوری کی ریکوائرمنٹ تھی کہ 100 الفاظ میں سم اپ کرنا ہے۔16 ہزار سٹوری میں میں سے “Spooky Sagas ” بک جیوری نے صرف 207 سٹوریز سیلیکٹ کرنی تھیںجس میں حرا عرفان کی سٹوری کو بک کے لیے سیلیکٹ کیا گیا، جو کہ ایک اعزاز ہے