پاکستان

کیا ہیلری کلنٹن پھر امید سے ہیں ؟

کالم نویس مائیکل گڈ ون نے قیاس آرائی کی ہے کہ شاید ہیلری کلنٹن ایک بار پھر 2020میں صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کی تیاری کررہی ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) قدامت پرست کالم نویس مائیکل گڈ ون نے قیاس آرائی کی ہے کہ شاید ہیلری کلنٹن ایک بار پھر 2020میں صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کی تیاری کررہی ہیں ۔اپنے حالیہ کالم میں مسٹر گڈ ون کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن کچھ کرنے جا رہی ہیں ۔ہیلری کی جانب سے اپنی حال ہی میں اپنے سپورٹرز کو بھیجی جانیوالی متعدد ای میل میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن والدین کو بچوں سے الگ کرنے کی پالیسی سمیت متعد د پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
مسٹر گڈ ون نے اپنے کالم میں مزید کہا کہ ہیلری کلنٹن اپنے گروپ ،”آن ورڈ ٹو گیدر“ کو بھی پروموٹ کررہی ہیں جو کہ ممکن ہے کہ ان کے صدارتی امیدوار بننے کی صورت میں ، کلیدی کردار ادا کرے ۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ دوسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ واضح کر چکے ہیں، کے مقابلے میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے کون صدارتی امیدوار ہوگا؟ابھی صورتحال واضح نہیں ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگرچہ ہیلری کلنٹن ، صدر ٹرمپ سے الیکشن ہار گئی تھیں تاہم الیکٹورل کالج ووٹس کے مقابلے میں انہوں نے مقبول ووٹ ان سے کہیں زیادہ حاصل کئے تھے ۔

Tariq Shah - Accident Attornet Ad 2018

Related Articles

Back to top button