اوورسیز پاکستانیز

ہیدر نورٹ اقوام متحدہ کے لئے امریکہ کی مستقل مندوب کے عہدے کی نامزدگی سے دستبردار

ہیدر نورٹ کی تقرری کے حوالے سے بیک گراو¿نڈ چیک کے دوران سامنے آنے والے بعض سوالات کے پیش نظر انہوں نے اپنی نامزدگی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا

نیویارک(اردو نیوز) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدر نورٹ اقوام متحدہ کےلئے امریکہ کی مستقبل مندوب کے عہدے کےلئے نامزدگی سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ بلوم برگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہیدر نورٹ کی تقرری کے حوالے سے بیک گراو¿نڈ چیک کے دوران سامنے آنے والے بعض سوالات کے پیش نظر انہوں نے اپنی نامزدگی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی مستقل مندوب نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ان کی جگہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ہیدر نورٹ کی نامزدگی سامنے آئے تھی ۔ہیدر نورٹ کے دستبردار ہونے کے بعد اب صدر ٹرمپ کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے لئے نئی نامزدگی کرنا ہوگی ۔

Heather Nauert withdraws from consideration for UN Ambassador

 

Related Articles

Back to top button