پاکستان

صدر ٹرمپ نے ہیدر نورٹ کو اقوام متحدہ کےلئے امریکہ کا مستقل مندوب نامزد کر دیا

Heather Nauert

وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف جنرل (ر) جان کیلی نے بھی وائٹ ہاوس کو خیر باد کہتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدر نورٹ کو اقوام متحدہ کےلئے امریکہ کی مستقل مندوب مقرر کر دیاہے ۔یہ عہدہ موجودہ مستقل مندوب نکی ہیلی کی جانب سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد خالی ہوا تھا۔ہیدر نورٹ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان مقرر ہونے سے پہلے بطور صحافی کام کرتی تھی اور فوکس نیوز ٹی وی سے وابستہ تھیں
دریں اثناءیہ اطلاعات بھی ہیں کہ امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشن کے بعد اب وائٹ ہاو¿س کے چیف آف سٹاف جنرل (ر) جان کیلی نے بھی وائٹ ہاوس کو خیر باد کہتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں وہ اپنے فیصلے کا اعلان کر دیں گے

Related Articles

Back to top button