سانحہ مری ، حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ، طارق محمود خان
ہزارے وال پاکستانیز اوورسیز فورم کے رہنما طارق محمود خان کی سانحہ مری کی مذمت ، متاثرین سے اظہار تعزیت
نیویارک (اردو نیوز )ہزارے وال پاکستانیز اوورسیز فورم کے رہنما طارق محمود خان نے سانحہ مری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کا ثبوت قرار دیا ہے اور سانحہ میںجاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ طارق محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اداروں کی نا اہلی سے سانحہ مری جیسے واقعات آے روز رونما ہو رہے ہیں، عمران خان کی حکومت مسلسل ہرمحاز پہ ناکام نظر آ رہی ہے ۔
طارق محمود خان نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہے ، عمران خان کے پاس نا اہل ، نکٹھو لوگ بغل میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت سے کچھ دیر کی مسافت پہ مری گلیات میں اموات کی وجہ حکومتی نظام کی نا اہلی و مکمل طور پہ ناکامی اور وزیراعظم سمیت وزراءکی ٹویٹ ،سرکار ظفر وموج سارے غیر ذمہ دآرانہ ٹویٹ کرکے عوآم کو گمراہ کرتے رہے۔
طارق محمود خان نے کہا کہ جب سے یہ نا اہل ٹولہ ہم پہ مسلط ہوا ہے ،ایک کے بعد دوسرا سانحہ پیش آرہا ہے ، لوگ ابھی ساہیول ، کوئٹہ کا غم نہیں بھولے تھے کہ مری کا سانحہ پیش آگیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ان سانحات کی کن کن پر ذمہ داریاں عائد کی گئیں اور کیا کیا ایکشن لیا گیا، محض تحقیقاتی کمیٹیاں بنانا ، اشک شوئی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ موجودہ حکمران ملک و قوم کی جان چھوڑ دیں اور حکومتوں سے الگ ہو جائیں ۔