" "
پاکستان

نیویارک میں نفرت انگیز جرائم کے ادراک کےلئے خصوصی اقدام

مئیر نیویارک ایڈک ایڈمز کی جیوئش ، مسلم سمیت دیگر عقائد کے قائدین سے خصوصی ملاقات ، نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی بھی خصوصی کمیونٹی میٹنگ

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ان کے مئیر بننے کے بعد نیویارک سٹی میں نفرت انگیز جرائم کی شرح میں کمی ہوئی تاہم سات اکتوبر کو اسرائیل ، حماس جنگ کے آغاز کے بعد نیویارک سٹی میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، مئیر ایڈمز کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف نیویارک میں نفرت انگیز جرائم کے ادراک کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ کمیونٹیز کو بھی ،پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ رابطے میں رہ کر اور کسی بھی قسم کی صورتحال کی صورت میں فوری متعلقہ اداروں کو مطلع کرنے کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئیے ۔

دریں اثناءمئیر ایڈمزکی جانب سے نیویارک میں مقیم تمام کمیونٹیز بالخصوص جیوئش، مسلم اور کرسچئین کمیونٹی قائدین سے کہا جا رہا ہے کہ وہ بین العقائد ہم آہنگی کے لئے اپنا زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں ۔ مئیر ایرک ایڈمز نے نیویارک میں جیوئش ، مسلم سمیت دیگر عقائد سے تعلق رکھنے والے مذہبی عمائدین سے خصوصی ملاقاتیں کیں ۔

اسی طرح نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں بھی خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام اہم کمیونٹی کے قائدین اور ارکان شریک ہوئے ۔ اس میٹنگ میں بین العقائد ہم آہنگی اور قیام امن کے لئے شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی کردار پر زور دیا گیا۔ پولیس حکام، مئیر ایڈمز کی انتظامیہ سمیت سٹی حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نیویارک میں شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جارہے ہیں ۔

#NYPD #UrduNewsUSA

 

Related Articles

Back to top button