پنجاب حکومت لاہور میں ہارون خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ، پاکستانی امریکن خواتین کا مطالبہ
نیویارک میں مقیم وحیدہ چغتائی کے 17سالہ بھانجے ہارون خان کو دن دیہاڑے مغل پورہ لاہور میں قتل کیا گیا ، قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی نمائندہ تنظیم امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ
لاہور (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی نمائندہ تنظیم امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سات نومبر کو شالیمار لنک روڈ ،مغل پورہ لاہور پر واقع سپر سٹور پر قتل کئے جانے والے جواں سال ہارون خان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی سرگرم رہنما وحیدہ چغتائی نے بتایا کہ ان کے بھانجے ہارون خان جو کہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، کو سات نومبر کو شالا مار لنک روڈ، مغل پورہ پر واقع اس کے سپر سٹور پر دن دیہاڑے درندہ صفت قاتلوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہارون خان نے والد راشد خان نے کچھ عرصہ قبل سٹور کرائے پر لیا تھا ، اسی سٹور کو ایک اور پارٹی بھی کرائے پر لیہنا چاہتی تھی لیکن سٹور کے مالک نے انہیں کرائے پر دیا ۔
چند روز قبل مذکورہ پارٹی نے سٹور پر مقتول کے والد راشد خان پر حملہ کیا اور ان کا بازو توڑ دیا ۔اس واقعہ کے کچھ ہی عرصے کے بعد اب اس اندوہناک واقعہ میں راشد خان کے جواں سالاکلوتے بیٹے ہارون خان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے ۔
امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی جانب سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانی وحیدہ چغتائی کی خصوصی اپیل پر وہ اس واقعہ کا از خود نوٹس لیں اور پولیس کو حک جاری کریں کہ وہ کسی بھی قسم کے دباو¿ میں آئے بغیر قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں نشان عبرت بنائیں اور قرار واقعی سزا دیں ۔
امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی تمام ارکان نے وحیدہ چغتائی سے ان کے بھانجے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام نصیب فرمائیں اور اس کے والدین سمیت لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔