نیویارک میں ہارون بلور شہید سمیت سانحہ پشاور کے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے علاقے بروکلین میں سانحہ پشاور میںشہید ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و امیدوار برائے اسمبلی ہارون بلور سمیت دیگر شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ فاتحہ خوانی کا اہتمام مسجد قباءمیںپاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی پشتون قائدین تاج اکبر خان ، بہادر علی ، رحیم اللہ ، ذکر یا خان ، ڈاکٹر بشیر احمد سمیت ان کے ساتھیوںنے کیا۔اس موقع پر پہلے سانحہ پشاور کے شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کی گئی بعد ازاں نماز مغرب کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
شرکاءنے سوگوار خاندانوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداءپشاور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔