پاکستان

حنیف عباسی کا امریکہ سے روانگی کا فیصلہ

امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے یہاں پہلے سے موجود لیگی رہنما خواجہ آصف سے بھی نجی ملاقات کی اور امریکہ میں مکمل طور پر نجی اور خاموش قیام کیا

نیویارک(سپیشل رپورٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی امریکہ میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد یہاں سے پاکستان کے لئے روانہ ہو جائیں گے تاہم وہ پاکستان پہنچنے سے پہلے تین دن کےلئے ایک اور ملک میں بھی قیام کریں گے ۔حنیف عباسی کا یہ ضمات پر رہائی کے بعد بیرون ملک پہلا دورہ ہے ۔ امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے یہاں پہلے سے موجود لیگی رہنما خواجہ آصف سے بھی نجی ملاقات کی اور امریکہ میں مکمل طور پر نجی اور خاموش قیام کیا اور میڈیا یا پارٹی ساتھیوں سے سیاسی امور پر بات چیت سے گریز کیا ۔حنیف عباسی کے ایک قریبی ذریعہ کے مطابق حنیف عباسی جلد پاکستان واپس پہنچ جائیں گے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی ختم ہو جائیں گی کہ وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں ۔

Haneef Abbasi, New York

Related Articles

Back to top button