حامد میر جیو ٹی وی چھوڑ کر جی این این ٹی وی کے پریذیڈنٹ بن گئے ، منیب فاروق بھی جیو چھوڑ گئے
صحافتی حلقوں میں جیو جنگ گروپ کے ساتھ طویل عرصے سے وفاداری نبھانے والے حامد میر کی علیحدگی کو سپرپرائز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
اسلام آباد(اردو نیوز ) پاکستان کے عالمی طور پر شہرت یافتہ صحافی اور جیو ٹی وی کے شروع دن سے جاری پروگرام کیپٹل ٹاک کے اینکر پرسن حامد میر نے جیو جنگ گروپ کے ساتھ اپنی دو دہائیوں سے زائد کی وفاقت چھوڑ کر جی این این کے نام سے شروع ہونے والے ٹی وی نیٹ ورک کو جوائن کر لیا ہے ۔صحافتی حلقوں میں جیو جنگ گروپ کے ساتھ طویل عرصے سے وفاداری نبھانے والے حامد میر کی علیحدگی کو سپرپرائز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔حامد میر کے علاوہ آپس کی بات کے میزبان منیب فاروقی اور خبر ناک کے پروڈیوسر طاہر سرور میر نے بھی جی این این جوائن کر لیا ہے ۔
جی این این ٹی وی کی ٹیسٹ ٹرانسمشن شروع ہو گئی ہیں اور امکان ہے کہ رواں ماہ میں چینل آن ائیر کر دیا جائے گا ۔ اسی طرح دنیا ٹی وی کے اہم ترین نیوز کاسٹر نے بھی جی این این کو جوائن کر لیا ہے ۔ جی این این ٹی وی کے مالک سابق ڈی آئی جی پولیس پنجاب زبیر نواز چٹھہ ہیں جن کی فیملی کا گورمے کے نام سے پاکستان میں بڑا بزنس ہے ۔