" "
خبریں

حماد خان حلقہ ارباب ذوق کے اجلاس میں اپنا انشائیہ ”کریلا “ پیش کرینگے

شعری نشست میں اعجاز بھٹی کی غزل تنقید کے لیے پیش ہوگی۔ اعجاز اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں یکساں مہارت سے شاعری کرتے ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) حلقہ ارباب ذوق نیویارک کا آئندہ اجلاس ہفتہ 23 فروری دو پہر تین بجے بیت الظفر کی لائبریری میں منعقد ہوگا۔ اس نشست میں حماد خان اپنا انشائیہ “کریلا” پیش کریں گے۔ حماد اردو اور سرائیکی کے شاعر ہیں۔ ان کا بنیادی اظہار کا رویہ غزل ہے۔ لیکن حماد نے اب کتابوں پر تنقیدی مضامین اور انشائیوں کی تخلیق سے اپنے نثری کمال کا بھی اظہار کیا ہے۔شعری نشست میں اعجاز بھٹی کی غزل تنقید کے لیے پیش ہوگی۔ اعجاز اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں یکساں مہارت سے شاعری کرتے ہیں۔ ان کی سنجیدہ غزلوں کے ساتھ ان کا مزاحیہ کلام بھی بہت مقبول ہے۔ اعجاز کئی مجموعہ کلام شائقین ادب کی نذر کرکے قبولیت کی سند پا چکے ہیں۔یاد رکھیے یہ نشست ہفتہ کو ہے،، اتوار کو نہیں۔

The next Halqa Arbab e Zauq nashist is scheduled for February 23rd, a Saturday at 3 pm. Venue is Bait Ul Zafar library at the 188-15, McLaughlin Road, Hollis.
Hammad Khan will present his tongue in cheek essay titled “Karailla”. Hammad is a well known poet of Urdu and Saraiki. He has also made his name in social commentary and book reviews.
In poetry session, Ejaz Bhatti will present his ghazal for critical appreciation. Ejaz is a well known poet of Urdu and Punjabi who has compiled many collections. His preferred genre is ghazal, however he is also a popular mazzahyiah poet.
Please attend on time. Note it is Saturday and 3 pm. Tea with finger food will precede the nashist.

Related Articles

Back to top button