خبریں

حلقہ ارباب ذوق نیویارک کے سالانہ انتخابات یکم دسمبر کو ہونگے

واجبات ادا کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے،درخواست نامزدگی 24 نومبر تک واپس لی جا سکتی ہے ، انتخابات یکم دسمبر کو ہوں گے

نیویارک (اردو نیوز ) حسب روایت حلقہ ارباب ذوق کے سالانہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں ۔اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ ممبران جن کی حاضری مکمل ہے اور جن کے واجبات ادا ہو چکے ہیں وہ بطور امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ووٹرز کے لئے ضروری ہے کہ ان کے واجبات ادا ہو چکے ہوں ۔ واجبات ادا کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔ وہ امیدوار جو انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، براہ مہربانی 17 نومبر تک درخواست نامزدگی جمع کرا دیں ۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، مندرجہ ذیل پانچ نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے:1، جنرل سیکرٹری ،2، جوائنٹ سیکرٹری ،3، اراکین مجلس عاملہ (دو ادیب اور یا شاعر)،4، رکن مجلس عاملہ (ایک غیر ادیب) ۔درخواست نامزدگی 24 نومبر تک واپس لی جا سکتی ہے کیوں کہ اس دفعہ انتخابات یکم دسمبر کو ہوں گے۔ اس کے بعد کابینہ کا اعلان کیا جائے گا –
درخواست نامزدگی منسلک ہے اور 17 نومبر کے بعد ووٹرز کی لسٹ روانہ کر دی جائے گی ۔

(وکیل انصاری ،چیف الیکشن کمشنر)

Halqa Arbab e Zouq New York

Related Articles

Back to top button