حلال گائیڈ کا مسجد دارالقرآن لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں عید فوڈ فیسٹول
عید فوڈ فیسٹول جو کہ مسجد کی وسیع و عریض پارکنگ لاٹ میں منعقد ہوا، میں بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ وینڈرز کی موجودگی نے فیسٹول کو یادگار اور تاریخ بنا دیا
فوڈ فیسٹول میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریاسے سمیت اہم ریاستوں سے ریسٹورنٹ اور فوڈ بزنس سے تعلق رکھنے والے52اہم کاروباری اداروں ، ریسٹورنٹس اور فوڈ وینڈرزنے شرکت کی
کووڈ کی وجہ سے چھوٹے بزنس کوزیادہ مدد نہیں ملی، فیسٹول منعقد کروانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ہم ایک دوسرے کی اس چیلنجنگ ٹائم میں مدد کریں اور مل کر آگے بڑھیں ، رضا دستگیر (حلال گائیڈ)
الحمد للہ ہم امریکہ میں ہاتھ سے ذبیحہ کرنے والے حلال میٹ کے سب سے بڑے بزنس کے ذریعے کمیونٹی کی ہر ممکن خدمت کررہے ہیں ، نیویارک میں پراڈکٹس دستیاب ہیں، عابد (کریسنٹ فوڈ)
یہ ہمارا تیسرا فیسٹول ہے اور کورونا کے بعد مسجد دارالقرآن میں پہلا فیسٹول ہے ۔ ہم ہمیشہ مسجد میں فوڈ فیسٹول کرتے ہیں ، ہماری کوشش یہ ہے کہ یوتھ کو مسجد میں لائیں ،عماد شیخ (حلال گائیڈ)
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں مسلم امریکن کمیونٹی میں حلال فوڈ ، ریسٹورنٹس اور دیگر بزنسز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے والی تنظیم ” دی حلال گائیڈ “(The Halal Guide) کے زیر اہتمام مسجد دارلقرآن “ (MDQ) لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں ایک عظیم الشان عید فوڈ فیسٹول کا اہتمام کیا گیا ۔ اس فوڈ فیسٹول میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریاسے بالخصوص اور امریکہ کی چند ایک اہم ریاستوں سے بالعموم ریسٹورنٹ اور فوڈ بزنس سے تعلق رکھنے والے52اہم کاروباری اداروں ، ریسٹورنٹس اور فوڈ وینڈرزنے شرکت کی ۔ سفک کاو¿نٹی میں واقع مسجد دارلقرآن میں کورونا وبا کے بعد منعقد ہونیوالے اس عید فوڈ فیسٹول میں بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ وینڈرز کی شرکت کی وجہ سے ، مسجد کی وسیع و عریض پارکنگ لاٹ میں ایک ہی جگہ پر اتنی بڑی تعداد میںریسٹورنٹس اور فوڈ وینڈرز کی موجودگی نے فیسٹول کو یادگار اور تاریخ بنا دیا ۔ ”حلال گائیڈ “ کے زیر اہتمام منعقدہونیوالے اس عید فیسٹول کے اہم پسانسرز میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا سمیت امریکہ میںکرکٹ سمیت کھیلوں کو فروغ دینے والی اہم تنظیم ”پی ون سپورٹس “ اور حلال چکن کے بڑے کاروباری ادارے ”بیلو فارمز “ شامل تھے ۔
عید فیسٹول میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے خصوصی شرکت کی اور فیسٹول میں بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس ، فوڈ وینڈرز اور کاروباری اداروں و مراکز کی شرکت کو قابل ستائش قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میں ایسے سماجی اجتماعات جہاں ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کرتے ہیںوہاں دیگر کمیونٹیز کے ارکان کو بھی موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کلچر، کھانوں سمیت دیگر معاملات کے بار ے میں آگاہی حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیسٹول ، کمیونٹی میں کمیونٹیز کے بزنسز کو سپورٹ اور پروموٹ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
حلال گائیڈ کے مطابق حلال فوڈ فیسٹول میں صرف پاکستانی اور مسلم امریکن ہی نہیں بلکہ دیگر کمیونٹیز کے ساڑھے چھ ہزار سے زائد ارکان نے شرکت کرکے اس فیسٹول کو شرکاءکی تعداد کے لحاظ سے بھی تاریخ بنا دیا ۔ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کی اشیاءکے سٹالز کی بڑی تعداد کے علاوہ شرکاءبالخصوص خواتین کے لئے عید کے حوالے سے کپڑوں ، آرٹیفشل جیولری سمیت دیگر اشیائے کے سٹالز بھی لگائے گئے جہاں خواتین کی تمام وقت دلچسپی اور خریداری دیکھنے میں آتی رہی۔علاوہ ازیں فیسٹول میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم تنظیموں اور کاروباری اداروںنے بھی سٹالز لگائے اور شرکاءکو اپنے بزنس اور خدمات کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ۔
فوڈ فیسٹول دوپہر دو بجے سے شروع ہونے کے بعد راتدس بجے تک جاری رہا ۔ اس دوران فیسٹول میںمسلسل لوگ شریک ہوتے رہے اور فیسٹول میں موجود انواع و اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے اور شاپنگ میں مصروف رہے ۔
بیلو پولٹری مارکیٹ اور بیلو فارمز کے مارکی مارکیٹنگ مینیجر کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ آئی لینڈ میں ہمارے حلال میٹ اور چلن کے بڑے سٹورز ہیں ۔ کمیونٹی کو تازہ و حلال میٹ فراہم کرنا اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ۔الحمد للہ ہم ذبح کرتے وقت شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور الحمد للہ سو فیصد حلال میٹ کمیونٹی کو فراہم کرتے ہیں ۔
’پی ون سپورٹس ‘ کے عاصم ملک کا کہنا تھا کہ فوڈ فیسٹول کو سپانسر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم کورونا وبا کے بعد حالات بہتر ہونے پر نہ صرف ایک جگہ اکٹھے ہوں بلکہ ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہماری کمیونٹی کے ارکان ایک عرصے تک گھروں میں محدود رہے ، وہ سماجی سرگرمیوں کی کمی محسوس کررہے تھے اور کمیونٹی میں جن کے کاروبار متاثر ہوئے ، انہیں بھی کمیونٹی کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔ہم عماد شیخ ، رضا دستگیر سمیت ان کی ٹیم کو کامیاب فیسٹول منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
حلال گائیڈ کے رضا دستگیر نے کہا کہ نیویارک ٹرائی سٹیٹ سے ریسٹورنٹ والے فیسٹول میں شریک ہوئے۔ ایک ہی جگہ پر لوگوں کو پہلے کبھی اتنی بڑی تعداد میں ریسٹورنٹ اور ان کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع نہیں ملا تھا ۔کووڈ کی وجہ سے چھوٹے بزنس کوزیادہ مدد نہیں ملی، فیسٹول منعقد کروانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ہم ایک دوسرے کی اس چیلنجنگ ٹائم میں مدد کریں اور مل کر آگے بڑھیں ۔
شکاگو سے آنے والے کریسنٹ فوڈ کے عابد نے کہا کہ وہ شکاگو سے اس فیسٹول میں شامل ہونے کے لئے آئے ہیں اور مقصد یہ ہے کہ نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں بسنے والی مسلم کمیونٹی کو کریسنٹ فوڈ کے حلال میٹ پراڈکٹس کے بارے میں بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ہم امریکہ میں ہاتھوں سے ذبح کرنے والے جانوروں کے حلال میٹ کے سب سے بڑے بزنس کے ذریعے کمیونٹی کی ہر ممکن خدمت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ 26سالوں سے بزنس میں ہیں ۔
حلال گائیڈ کے عماد شیخ نے کہا کہ حلال گائیڈ ، نیویارک کی فوڈ ی کمیونٹی ہے ۔ ہمارے سوشل میڈیا گروپ میں 16ہزار ممبرز ہیں ۔ یہ ہمارا تیسرا فیسٹول ہے اور کورونا کے بعد مسجد دارالقرآن میں پہلا فیسٹول ہے ۔ ہم ہمیشہ مسجد میں فوڈ فیسٹول کرتے ہیں ۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ یوتھ کو مسجد میں لائیں ، یہاں انجوائے کرنے کے لئے آئیں ، یہاں ہم انہیں رجسٹر کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہے اپنی یوتھ کو مسجد کے قریب
لائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حلال گائیڈ پر ساڑھے آٹھ ہزار حلال ریسٹورنٹ کے نام اور اہم معلومات موجود ہے۔ ہماری ایب بھی جلد لانچ ہو رہی ہے ۔
مسجد دارالقرآن کے پریذیڈنٹ شاہد میاں نے کہا کہ کورونا کے بعد پہلی بار مسجد میں اتنا بڑا سماجی اجتماع ہوا ہے ۔ بڑی تعداد میں وینڈرز آئے ہیں ۔ کورونا کے بعد یہ کمیونٹی کے لئے ایک فیسٹول ہے اور اس فیسٹو ل کی کامیابی پر میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
فیسٹول میں شریک کمیونٹی ارکان نے کہا کہ عید فیسٹول نے صحیح معنوں میں عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے ۔ سب نے یہاں بہت انجوائے کیا ۔
The Halal Guide Eid Food Festival at MDQ Long Island, New York