پاکستان

نیویارک میں بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی وجہ سامنے آگئی

ٹیکساس میں شدید سرد موسم کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام میں پیدا ہونیوالا کی وجہ سے گوٹ کا گوشت جو کہ زیا دہ تر ، ٹیکساس کے ہول سیل سپلائیرز کی جانب سے سپلائی کیا جاتا ہے، کی جانب سے سپلائی میں کمی آگئی ہے

نیویارک (اردونیو ز) نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں گذشتہ کچھ عرصے سے مٹن (بکرے کے ) گوشت کی قیمتوں میں 25سے 30فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد اب مارکیٹ میں حلال گوٹ کا گوشت کم از کم 11ڈالرز فی پاو¿نڈ فروخت ہور ہا ہے۔ پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان جو کہ حلال گوشت ہی استعمال کرتے ہیں ، کے لئے یک دم گوٹ کی قیمت میں تین ڈالرز فی پاو¿نڈ کا اضافہ ہوشربا ہے ۔ قیمتوں میں اس اچانک اور بڑے اضافے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے گوشت کی خریداری میں بھی کمی آئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گوٹ کی قیمت میں کمی کی وجہ گذشتہ ہفتوں کے دوران امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید سرد موسم کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام میں پیدا ہونیوالا تعطل ہے ۔ اس تعطل کی وجہ سے گوٹ کا گوشت جو کہ زیا دہ تر ، ٹیکساس کے ہول سیل سپلائیرز کی جانب سے سپلائی کیا جاتا ہے، کی جانب سے سپلائی میں کمی آگئی ہے ۔ سپلائی میں کمی کی وجہ سے نیویارک اور اس کے گردو نواح کی ریاستوں میں گوٹ کی قیمت میں تین ڈالرز فی پاو¿نڈز اضافہ ہو گیا ہے ۔

Halal Goat meat price hike in New York

Related Articles

Back to top button