تین ارکان کانگریس کی نیویارک سٹی کے مئیر کی امیدوار مایا ویلی کی حمایت کا اعلان
نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے 22جون کو پرائمری الیکشن ہونے جا رہے ہیں ۔ان الیکشن میں چھ اہم امیدوار میدان میں ہیں اور تمام امیدواروں کے درمیان کانٹے در مقابلہ ہے
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے یو ایس کانگریس مین حکیم جیفریز، کانگریس وومین ایوٹ کلارک اور کانگریس وومین نادیہ ویلیز کوئز نے نیویارک سٹی کی مئیر کی امیدوار مایا ویلی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ سب سے پہلے کانگریس وومین ایوٹ کلارک نے اور ان کے بعد کانگریس مین حکیم جیفریز اور کانگریس وومین نادیہ نے مایا ویلی کی حمایت کا اعلان کیا ۔
حکیم جیفریز کا اپنے اعلان میں ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مایا ویلی جیسی پرعز م خاتون کو نیویارک سٹی کے آفس میں اپنا کردار ادا کرنے کےلئے بھیجا جائے۔ انہوںنے ماضی میں مختلف اہم عہدوں کے لئے خواتین امیدواروں کی کی تائید و حمایت کی تاریخ بھی بیان کی ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے 22جون کو پرائمری الیکشن ہونے جا رہے ہیں ۔ان الیکشن میں چھ اہم امیدوار میدان میں ہیں اور تمام امیدواروں کے درمیان کانٹے در مقابلہ ہے۔
https://twitter.com/hakeemjeffries/status/1393989975553757184?s=20
Hakeem Jeffries, Maya Wiley