اوورسیز پاکستانیز
پنجاب ریسٹورنٹ بروکلین کے مالک حاجی رحمت علی انتقال کرگئے
حاجی رحمت علی نجی دورے پر پاکستان تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا

نیویارک (اردو نیوز)پنجاب ریسٹورنٹ کے مالک حاجی رحمت علی پاکستان میں انتقال کر گئے ہیں ۔ وہ نجی دورے ہر پاکستان میں تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔
مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ حاجی رحمت علی نے انیس سو چھیاسی میں بروکلن نیویارک میں پنجاب رسٹورنٹ قائم کیا جس کی امریکہ سمیت شہرت دنیا بھر میں ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے حاجی رحمت علی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
اردو نیوز یو ایس اے