پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں حاجی محمد افضل پہلوان کی چوتھی برسی ، فاتحہ خوانی اوردعا

Fateha Khawani and Dua for Haji Muhammad Afzal Pahalwan Held in New York

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان اور دنیائے پہلوانی میں ایک مشہور نام حاجی محمد افضل پہلوان مرحوم و مغفور کی چوتھی برسی کے موقع پر نیویارک میں قرآن و فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا

نیویارک میں ، مزمل افضل بٹ کی رہائشگاہ پر حاجی محمد افضل پہلوان مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا میںمدثر افضل بٹ سمیت عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے شرکت کی

بیل مور مسجد کے امام و خطیب مولانا امتیاز الرحمان تھانوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی ، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین

مدثر افضل بٹ اور مزمل افضل بٹ کی جانب سے مولانا امتیاز الرحمان تھانوی سمیت شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کے والد مرحوم کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا میں شریک ہوئے

 

Haji Muhammad Afzal Pahalwan (late)
Haji Muhammad Afzal Pahalwan (late)

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان اور دنیائے پہلوانی میں ایک مشہور نام حاجی محمد افضل پہلوان مرحوم و مغفور کی چوتھی برسی کے موقع پر نیویارک میں قرآن و فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ نیویارک میں مقیم حاجی محمد افضل پہلوان مرحوم کے صاحبزادے مزمل افضل بٹ کی رہائشگاہ پر برسی کے سلسلے میں فاتحہ خوانی اور دعا میں حاجی افضل پہلوان مرحوم کے بیٹے مدثر افضل پہلوان کے علاوہ ان کے عزیز و اقارب ، دوست احباب اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔

برسی میں شریک شرکاءنے پہلے قرآن و فاتحہ خوانی کی جس کے بعد بیل مور مسجد کے امام و خطیب مولانا امتیاز الرحمان تھانوی نے قرآن و سنت کی روشنی میں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآنی خوانی سمیت لواحقین بالخصوص اولاد کے ذمہ داریوں اور فرائض کے بارے میں خصوصی بیان کیا۔ مولانا امتیاز الرحمان تھانوی نے حاجی محمد افضل پہلوان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کے ذکر کے ساتھ ساتھ مرحوم کی شخصیت کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد افضل پہلوان ایک عاجز، ملنسار، خوش گفتار اور نیک انسان تھے ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔انہوں نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ حاجی محمد افضل پہلوان مرحوم نے اپنی زندگی میں ایسے جو بھی اعمال کئے کہ جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ہوں ، انہیں اپنی بار گا ہ میں قبول فرمائیں اور ان اعمال کا ثواب اور اجر انہیں تا قیامت عطاءفرماتے رہیں ۔

مدثر افضل بٹ اور مزمل افضل بٹ کی جانب سے مولانا امتیاز الرحمان تھانوی سمیت شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کے والد مرحوم کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ وہ ان کے والد مرحوم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔آخر میں شرکا ءکے اعزا زمیں مدثر افضل بٹ اور مزمل افضل بٹ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا ۔

 

Fateha Khawani and Dua for Haji Muhammad Afzal Pahalwan Held in New York

Related Articles

Back to top button