اوورسیز پاکستانیز
نیویارک میں کرونا سے انتقال کرنے والے پہلے پاکستانی حاجی اقبال کی ہمشیرہ کا بھی13بعد انتقال
عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے رشیداں بیگم مرحومہ میں پہلے سے بعض طبی مسائل موجود تھے لیکن بدقسمتی سے وہ بھی کرونا وائرس انفیکشن کا شکار ہو گئیں
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک میں کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرنے والے پہلے پاکستانی امریکن حاجی محمد اقبال انجم مرحوم کے انتقال کے ٹھیک 13دن کے بعد ان کی یہاں مقیم ہمشیرہ رشیداں بیگم بھی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر 70سال تھی ۔ عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے ان میں پہلے سے بعض طبی مسائل موجود تھے لیکن بدقسمتی سے وہ بھی کرونا وائرس انفیکشن کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہیں لانگ آئی لینڈ جیوئش ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ بھی اپنے خالق حقیقی کو جا ملیں ۔