" "
بین الاقوامی

حفیظ کاشمیری نیویارک میں انتقال کر گئے

حفیظ کاشمیری ایک عرصہ قومی ائیرلائینز پی آئی اے میں خدمات انجام دینے کے بعد امریکہ میں آکر بس گئے تھے ۔وہ سیاسی اور نظریاتی طور پر پیپلز پارٹی سے وابستے تھے

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی اور ادبی شخصیات نے حفیظ کاشمیری کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائیں

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سیاسی ، سماجی و ادبی شخصیت حفیظ کاشمیری گذشتہ ہفتے نیویارک میں انتقال کر گئے ۔وہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔ ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تین روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور بالآخر اپنے خالق حقیقی کو جا ملے ۔
حفیظ کاشمیری کی نماز جنازہ مسجد الفلاح کرونا ، کوینز میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں نیویارک کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ان کی رسم قل مسجد قادرئیہ کوینز میں ادا کی گئی جس میں ان کے دوست احباب اور دیگر کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔
حفیظ کاشمیری ایک عرصہ قومی ائیرلائینز پی آئی اے میں خدمات انجام دینے کے بعد امریکہ میں آکر بس گئے تھے ۔وہ سیاسی اور نظریاتی طور پر پیپلز پارٹی سے وابستے تھے ۔ ان کا ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو سے قریبی تعلق رہا ۔ حفیظ کاشمیری کا شمار ایک دانشور اور ادیب کے طور پر بھی ہوتا تھا۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف تھے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی اور ادبی شخصیات نے حفیظ کاشمیری کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطائے فرمائیں ۔ حفیظ کاشمیری کی موت سے پیدا ہونیوالا خلاءکو ہمیشہ محسوس کیا جائیگا اور انکی سیاسی ، ادبی و سماجی خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button