ویزہ فراڈ کی 5ہزار شکایات موصول ، تھرتھلی مچ گئی
میڈیا رپورٹ کے مطابق 21مئی 2018تک یو ایس امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ایچ ون بی ویزہ فراڈ سے متعلق بذریعہ ای میل پانچ ہزار ٹپس (معلومات، شکایات) موصول ہوئی ہیں
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزہ فراڈ کی شکایات کی موصولی کے لئے قائم کی جانیوالی مخصوص ای میل پر پانچ ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں
صدر ٹرمپ کی جانب سے بائے امریکن ، ہائر امریکن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے جانے کے بعد فراڈ ڈیٹینشن اینڈ نیشنل سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک مخصوص ای میل ایڈریس کی تشہیر کی گئی تھی
نیویارک (اردو نیوز ) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزہ فراڈ کی شکایات کی موصولی کے لئے قائم کی جانیوالی مخصوص ای میل پر پانچ ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق 21مئی 2018تک یو ایس امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ایچ ون بی ویزہ فراڈ سے متعلق بذریعہ ای میل پانچ ہزار ٹپس (معلومات، شکایات) موصول ہوئی ہیں ۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے بائے امریکن ، ہائر امریکن (یا امریکی مصنوعات خریدیں اور امریکیوں کو ملازمتیں دیں ) سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے جانے کے بعد فراڈ ڈیٹینشن اینڈ نیشنل سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک مخصوص ای میل ایڈریس کی تشہیر کی گئی تھی ۔اسی ای میل پر بیشتر شکایات موصول ہوئی ہیں ۔
یو ایس امیگریشن حکام کی جانب سے موصول شدہ شکایات کی نوعیت کی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔