کینیڈا سے پاکستان کے دورے کے دوران خاتون فائرنگ سے جاں بحق
فائرنگ کا یہ واقعہ گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران پیش آیا ۔بتایا گیا ہے کہ مقتولہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہفتہ قبل ہی کینیڈا سے پاکستان آئی تھی
(اردونیوز ) کینیڈا سے فیملی کے ساتھ پاکستان وزٹ کرنیوالی ایک کینیڈین پاکستانی خاتون فائرنگ کے ایک واقعہ میں جاں بحق ہو گئی ہیں ۔فائرنگ کا یہ واقعہ گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران پیش آیا ۔بتایا گیا ہے کہ مقتولہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہفتہ قبل ہی کینیڈا سے پاکستان آئی تھی۔
اس اندوہناک قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ احمد نگر کے علاقے گل والا کے قریب اس وقت پیش آیا، جب کار میں سوار پاکستانی کینیڈین میاں بیوی شہر سے اپنے گاوں حسن والی جارہے تھے۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکووؤں نے ان کا پیچھا کیا اور کار روک لی۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
میاں بیوی ایک ہفتے قبل کینیڈا سے پاکستان آئے تھے، واقعہ کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔