پاکستان

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا 8,543گرین کارڈز واپس منگوانے کا اعلان

ان گرین کارڈز کے اجراءمیں غلطی پائی گئی ہے ۔یہ گرین کارڈز امریکی شہریت کے حامل فردکی بیوی یا شوہر کے کیس میں جاری کئے گئے

یہ کارڈ ز متعلقہ شخص کے (امریکہ میں ) قیام کی تاریخ میں غلطی کے ساتھ پرنٹ ہو گئے اور فروری سے لیکر اپریل 2018کے عرصے کے دوران جاری کئے گئے
ایسے افراد کہ جن کو غلطی سے یہ گرین کارڈز جاری ہو گئے تھے کواور ان کے متعلقہ اٹارنیز کو یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس کی جانب سے نوٹس جاری کئے جائیں گے
نوٹس موصول ہونے کے بعد متعلقہ افراد اپنے گرین کارڈز واپس ارسال کر دیں بعد ازاں انہیں تصیح شدہ گرین کارڈز جاری کر دئیے جائیں گے ، یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس

واشنگٹن (اردو نیوز ) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس (یو ایس سی آئی ایس) کی جانب سے 8,543گرین کارڈز جاری ہونے کے بعد واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ادارے کا کہنا ہے کہ ایسا اس لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ ان گرین کارڈز کے اجراءمیں غلطی پائی گئی ہے ۔یہ گرین کارڈز امریکی شہریت کے حامل فردکی بیوی یا شوہر کے کیس میں جاری کئے گئے ۔
امیگریشن حکام کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ کارڈ ز متعلقہ شخص کے (امریکہ میں ) قیام کی تاریخ میں غلطی کے ساتھ پرنٹ ہو گئے اور فروری سے لیکر اپریل 2018کے عرصے کے دوران جاری کئے گئے ۔
ایسے افراد کہ جن کو غلطی سے یہ گرین کارڈز جاری ہو گئے تھے کواور ان کے متعلقہ اٹارنیز کو یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس کی جانب سے نوٹس جاری کئے جائیں گے ۔نوٹس کے ساتھ گرین کارڈ ز کو واپس میل کرنے کےلئے لفافہ بھی ارسال کیا جائیگا۔نوٹس موصول ہونے کے بعد متعلقہ افراد اپنے گرین کارڈز واپس ارسال کر دیں بعد ازاں انہیں تصیح شدہ گرین کارڈز جاری کر دئیے جائیں گے ۔

امیگریشن کی مزید خبریں پڑھیں ۔۔۔۔ http://thepakistaninewspaper.com/ice-non-criminal-immigrants/

Related Articles

Back to top button