پاکستانامیگریشن نیوز

کانگریس مین ٹام سوازی کی کوششوں سے 113سالہ پاکستانی خاتون گرین کارڈ پر امریکہ پہنچ گئی

Congressman Suozzi's Efforts Bring 113-Year-Old Pakistani Woman to the U.S. on Green Card, Seen as a Gift to the Community on Pakistan Day

113سالہ سردار خاتون کی گرین کارڈ پر امریکہ آمد کو کانگریس مین سوازی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو23مارچ کا تحفہ بھی قرار دیا گیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستان سے 113سالہ معمر ترین خاتون “سردار خاتون” گرین کارڈ پر امریکہ پہنچ گئی ہیں۔ امریکی ایمبسی اسلام آباد میں سردار خاتون کی امیگریشن پٹیشن کے پراسیسنگ میں امریکن کانگریس مین ٹام سوازی نے کلیدی کردار ادا کیا جو امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے چیئرمین بھی ہیں ۔ سردار خاتون ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آدم اعظم خان کی ساس اور ان کی اہلیہ شاہین آدم کی والدہ ہیں۔ شاہین ریسٹورنٹ لانگ آئی لینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کانگریس مین سوازی نے سردار خاتون کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور اردو میں بولتے ہوئے سردار خاتون سے کہا کہ ”لمبے سفر کے بعد امریکہ پہنچنے پر خوش آمدید “کانگریس مین سوازی کا کہنا تھا کہ 113سالہ سردار خاتون امریکہ میں دوسری معمر ترین خاتون ہوں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت امریکہ میں معمر ترین خاتون کی عمر114سال بتائی جا رہی ہے ۔نیویارک میں یہ پریس کانفرنس23مارچ جو کہ ”یوم پاکستان “ بھی تھا کہ کے موقع پر منعقد ہوئی ۔ لہٰذا 113سالہ سردار خاتون کی گرین کارڈ پر امریکہ آمد کو کانگریس مین سوازی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو23مارچ کا تحفہ بھی قرار دیا گیا ۔
پریس کانفرنس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم نمائندہ تنظیم ”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، پریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر عابد، رضوان قریشی ، اعجاز علوی ، شان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ سردار خاتون نے کانگریس مین سواز ی کا شکرئیہ ادا کیا اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں ۔ سردار خاتون کی بیٹی شاہین اعظم ، اپنی والدہ کے امریکہ پہنچنے کا اظہار خیال کرتے ہوئے فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئیں اور انہوں نے کانگریس مین سواز ی کا شکرئیہ ادا کیا۔ سردار خاتون کے داماد آدم اعظم خان نے ”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے کانگریس سوازی کو سردار خاتون کے امیگریشن کیس میں مدد کرنے کے لئے کہا ۔ ”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کانگریس مین سوازی کا خصوصی شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مین سوازی ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور کمیونٹی کو ان کی دوستی پر فخر ہے ۔
کانگریس مین سوازی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سردار خاتون کے کیس میں اسلام آباد میں امریکی سفیر سمیت حکام سے مسلسل رابطہ رکھا اور انہیں خوشی ہے کہ سردار خاتون اپنے بچوںکے پاس نیویارک پہنچ گئی ہیں ۔ ٹام سوازی کی جانب سے سردار خاتون کو امریکی کانگریس بلڈنگ پر لہرنے والا امریکی پرچم بھی تحفے کے طور پر پیش کیا گیا۔

Congressman Suozzi’s Efforts Bring 113-Year-Old Pakistani Woman to the U.S. on Green Card, Seen as a Gift to the Community on Pakistan Day

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button