" "
اوورسیز پاکستانیز

گرین کارڈ: امیگریشن کا طبی معائنہ کےلئے نئی پالیسی کا اعلان

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس ) نے یکم نومبر سے گرین کارڈ کے حصول کے امیدواران کے میڈیکل اور ویکسی نیشن معائنہ کے لئے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی کر دی ہے

 اس معائنہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ امریکہ میں کسی بھی تارکین وطن کو مستقل سکونت کی اجازت دینے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ صحت کے حوالے سے اسے کوئی مسائل درپیش نہیں ہیں
فارم آئی 693 ،پرامیگریشن حکام کی جانب سے مقرر کرد ہ سول سرجن کی جانب سے امیگریشن بینیفٹس کی درخواست دائر کرنے سے 60دن پہلے دستخط کرنے چاہئے۔یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز
نئے ضابطے کا مقصد امیگریشن درخواستوں پر کاروائی کو مزید موثر بنانا ہے اور امیگریشن حکام کی جانب سے مخصوص عرصہ گذرنے کے بعد طبی معائنہ کی تازہ ترین رپورٹس مانے جانے کے تقاضوں میں کمی لانا ہے
نئی پالیسی کی وجہ سے گرین کارڈ کے درخواست دہندگان کی جانب سے پیش کردہ فارم آئی 693 زیاد ہ سے زیادہ معیاد کے لئے قائم رہے گا ، گرین کارڈ کے اجراءمیں تاخیر میں بھی کمی ہو گی

نیویارک (اردو نیوز ) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس ) نے یکم نومبر سے گرین کارڈ کے حصول کے امیدواران کے میڈیکل اور ویکسی نیشن معائنہ کے لئے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی کر دی ہے ۔ اس معائنہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ امریکہ میں کسی بھی تارکین وطن کو مستقل سکونت کی اجازت دینے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ صحت کے حوالے سے اسے کوئی مسائل درپیش نہیں ہیں ۔گرین کارڈ کے امیدواران کو طبی معائنہ کے لئے امیگریشن حکام کے پاس فارم آئی 693جمع کروانا پڑتا ہے ۔
یو ایس امیگریشن کی جانب سے اپ ڈیٹ کی جانیوالی تازہ ترین پالیسی کے مطابق فارم آئی 693 ،پرامیگریشن حکام کی جانب سے مقرر کرد ہ سول سرجن کی جانب سے امیگریشن بینیفٹس کی درخواست دائر کرنے سے 60دن پہلے دستخط کرنے چاہئیے ۔مزید براں فارم آئی 693 جس روز دستخط ہوا ہے ، اس سے تاریخ سے اس کی معیاد دو سال تک قائم رہے گی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے ضابطے کا مقصد امیگریشن درخواستوں پر کاروائی کو مزید تیز اور موثر بنانا ہے اور امیگریشن حکام کی جانب سے مخصوص عرصہ گذرنے کے بعد طبی معائنہ کی تازہ ترین رپورٹس مانے جانے کے تقاضوں میں کمی لانا ہے ۔اس نئی پالیسی کی وجہ سے گرین کارڈ کے درخواست دہندگان کی جانب سے پیش کردہ فارم آئی 693 زیاد ہ سے زیادہ معیاد کے لئے قائم رہے گا ۔

Related Articles

Back to top button