نیویارک میں گریک کمیونٹی کے یوم آزادی میں گلگت بلتستان اور کلاش کمیونٹی کی خصوصی شرکت
گلگت بلتستان اور کلاش کمیونٹی کی نمائندگی نسیم گلگتی، ڈاکٹرفرحت صبا، لکشن بی بی، نائینہ قیوم ، ڈاکٹر عظمیٰ گل، ماسٹرعمران ، ابراہیم اور امیرا سمیت دیگر کی شرکت
پریڈ میں گلگت بلتستان اور کلاش کمیونٹی کے قائدین کو گریک کمیونٹی کے پریذیڈنٹ ٹم ملئیون نے خوش آمدید کہا ، گلگت بلتستان اور قلاش کمیونٹی کی جانب سے گریک کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد
پریڈ میں گلگت بلتستان اور کلاش کمیونٹی کے قائدین اور ارکان نے روایتی ملبوسات پہن کر شرکت کی ، کلاش کا کلچر ایلیگزینڈر دی گریٹ کا ہیریٹیج ہے جسے گریک کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
نیویارک سٹی میں گریک پریڈ پانچویں ایونیو پر 65سٹریٹ سے شروع ہو کر 79سٹریٹ تک گئی ، بڑی تعداد میں کمیونٹی ارکان کی شرکت، لاقونیا سوسائٹی اور گلگت بلتستان اور کلاش کمیونٹی ملکر کلچرل پروگرام کرینگے
نیویارک (اردو نیوز)نیویارک میں گریک کمیونٹی کے یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اس سال بھی پریڈ نکالی گئی جس میں گریک کمیونٹی کے ارکان اور اہم شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ اس سال گریک کمیونٹی اور پریڈ کمیٹی کی جانب سے پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان اور کلاش سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان کو بھی بالخصوص پریڈ میںشرکت کی دعوت دی گئی ۔ گریک کمیونٹی کے قائدین کے مطابق قلاش میں سکندر اعظم (الیگزینڈر دی گریٹ ) کے دور کی ہیریٹیج کے آثار موجود ہیں اور دونوں کمیونٹیز کلچر میں بہت سی کلچرل روایات مشترکہ بھی ہیں ۔
گریک پریڈ میں گلگت بلتستان اور کلاش کمیونٹی کی نمائندگی نسیم گلگتی، ڈاکٹرفرحت صبا، لکشن بی بی، نائینہ قیوم ، ڈاکٹر عظمیٰ گل، ماسٹرعمران ، ابراہیم اور امیرا سمیت ان کے ساتھیوں نے کی۔پریڈ میں گلگت بلتستان اور قلاش کمیونٹی کے قائدین کو گریک کمیونٹی کے پریذیڈنٹ ٹم ملئیون نے خوش آمدید کہا ۔ گلگت بلتستان اور قلاش کمیونٹی کی جانب سے گریک کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ۔ پریڈ میںگلگت بلتستان اور کلاش کمیونٹیکے قائدین اور ارکان نے روایتی ملبوسات پہن کر شرکت کی ۔گریک کمیونٹی کے قائدین نے کہا کہ قلاش کا کلچر سکندر اعظم (ایلیگزینڈر دی گریٹ )کا ہیریٹیج ہے جسے گریک کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔نیویارک سٹی میں گریک پریڈ پانچویں ایونیو پر 65سٹریٹ سے شروع ہو کر 79سٹریٹ تک گئی جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ لاقونیا سوسائٹی اورگلگت بلتستان اور کلاش کمیونٹی ملکر کلچرل پروگرام کرینگے