سرور چوہدری کے لئے گورنر پنجاب گولڈ میڈل ایوارڈ،نیویارک میں خصوصی تقریب ، سینیٹر رانا محمود الحسن کی شرکت
Sarwar Chaudhry Honored with Punjab Governor's Gold Medal at NYC Event

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت سرور چوہدری کو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے ان کی اوورسیز میں خدمات کے اعتراف کے طور پر گولڈ میڈل پیش کیا گیا
تقریب کا اہتمام ساؤتھ ایشین اور امریکن امریکن کمیونٹی کے سمال بزنس کی ایک نمائندہ تنظیم ”سمال بزنس چیمبر آف کامرس نیویارک “ اور اس کے روح رواں سید علمدار حسین شاہ کی جانب سے کیا گیا
تقریب میںسینیٹر رانا محمود الحسن ، سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ، عون مرتضیٰ نقوی ، سید علمدار حسین شاہ سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
سینیٹر رانا محمود الحسن ، علمدار شاہ ، چوہدری اکرم اور مدثر چوہدری نے دیگر شرکاءکے ساتھ مل کر سرور چوہدری کو گولڈ میڈل پہنایا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر تقریب تالیوں سے گونج اٹھی
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت سرور چوہدری کو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے ان کی اوورسیز میں خدمات کے اعتراف کے طور پر گولڈ میڈل پیش کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے دئیے جانیوالا گولڈ میڈل سرور چوہدری کو لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا گیا ۔اس تقریب کا اہتمام ساو¿تھ ایشین اور امریکن امریکن کمیونٹی کے سمال بزنس کی ایک نمائندہ تنظیم ”سمال بزنس چیمبر آف کامرس نیویارک “ اور اس کے روح رواں سید علمدار حسین شاہ کی جانب سے کیا گیا۔
تقریب میں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستانی سینیٹر رانا محمود الحسن ، ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ، ناسا کاؤنٹی آفس آف ایشین امریکن افئیرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عون مرتضیٰ نقوی ، پی پی پی پنجاب کے رہنما جاوید اختر، ہمایوں صفدر قریشی ،رائے بلال بھٹی ( ننکانہ صاحب ) ،سانجھا پنجاب کے ڈاکٹر جی پی سنگھ ، ڈاکٹر مریم سنگھ ، علی حسن بھٹو( نیوجرسی ) ، عطیہ شہناز، عاطف الرحمان ، ملک جمیل سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
زوق ریسٹورنٹ لانگ آئی لینڈ میں منعقدہ تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک اور بابر کت نام سے ہوا۔ امام احمد علی نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ۔سید علمدار حسین شاہ نے سمال بزنس چیمبر آف کامرس کی جانب سے شرکاءاور مہمانان خصوصی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورہ پاکستان اور دورہ گورنر ہاو¿س لاہور کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جن اہم شخصیات کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے ، ان میں سرور چوہدری کی بھی شامل ہیں ۔ گورنر پنجاب کی جانب سے خصوصی طور پر سرور چوہدری کی خدمات کے اعتراف کے طور پر گولڈ میڈل بھجوایا گیا ہے جو کہ نیویارک میں انہیں پیش کی جا رہا ہے ۔
سینیٹر رانا محمود الحسن ، سید علمدار حسین شاہ ، چوہدری اکرم رحمانیہ اور مدثر چوہدری نے دیگر شرکاءکے ساتھ مل کر سرور چوہدری کو گولڈ میڈل پہنایا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر تقریب تالیوں سے گونج اٹھی اور شرکاءکی جانب سے بھی سرور چوہدری کو مبارکباد دی گئی ۔
رانا محمود الحسن نے سرور چوہدری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں تین سے زائد دہائیوں سے سرور چوہدری مسلسل اوورسیز کمیونٹی اور ملک و قوم کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ یقینی طور پر گورنر پنجاب گولڈ میڈل کے حقدار ہیں تاہم میں سمجھتا ہوں کہ وہ ان کی خدمات کو جتنا بھی اعتراف کیا جائے کم ہے ۔ سینیٹر محمود الحسن کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں اور پوری قوم کو سرور چوہدری سمیت اوورسیز کمیونٹی کی خدمات پر فخر ہے ۔
سرور چوہدری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے لاہور سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کے لئے خصوصی طور پر گولڈ میڈل ایوارڈ نیویارک بھجوایا۔ سرور چوہدری نے سید علمدار حسین شاہ سمیت سمال بزنس چیمبر آف کامرس کے ارکان کا بھی شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے لانگ آئی لینڈ ان کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا ، اوورسیز میں جب ہم ترقی کریں تو ہمیں ہمیشہ اپنے وطن اور قوم کے لئے بھی جس حد تک ممکن ہو خدما ت انجام دینی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نیویارک میں کمیونٹی اور ملک و قوم کے ساتھ پاکستان میں جمہوری حقوق کے لئے جو بھی جدوجہد کی ، وہ بے لوث اور فرض سمجھ کر کی ۔
چوہدر ی اکرم رحمانیہ نے بھی سرور چوہدری کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرور چوہدری ، اوورسیز پاکستانیوں میں خدمات کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان سے کہا کہ وہ ان کے بیٹے اٹارنی شہریار علی کو ریپبلکن پارٹی نے ایک بار پھر کاو¿نٹی لیجسلیٹر کی سیٹ کے لئے نامزد کیا ہے ۔ کمیونٹی کو چاہئیے کہ شہریار علی کو کامیاب کرکے نیویارک سٹیٹ میں پہلے پاکستانی امریکن کو ایک منتخب آفیشل بنائے ۔ شہریار علی کی کامیابی کی وجہ سے دیگر کمیونٹی ارکان کے منتخب نمائندوں میں پہنچنے کے راستے بھی کھل جائیں گے ۔
سید علمدار حسین شاہ نے کہا کہ سمال بزنس چیمبر آف کامرس اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو سرور چوہدری کی خدمات پر فخر ہے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران ہمایوں شبیر، مدثر چوہدری ، ناہید بھٹی ، عطیہ شہناز، شاہین کھو کھر، ڈاکٹر جی پی سنگھ ، چوہدری اسلم ، عون نقوی ، ہمایوں صفدر قریشی ، خالد بندیشا، ظفر اقبال کسانہ ، حنا رحمان ، سمیت دیگر کی جانب سے بھی سرور چوہدری کو مبارکباد پیش کی گئی ۔
تقریب میں سینیٹر رانا محمود الحسن کو ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی جانب سے خصوصی سائٹیشن پیش کی گئی ۔ انہیں سائٹیشن ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوازئر چوہدری اکرم ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عون نقوی ، سرور چوہدری اور سید علمدار حسین شاہ سمیت دیگر مہمانوں نے مل کر پیش کی ۔ سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ وہ کاو¿نٹی ایگزیکٹو اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کا خلوص ، محبت اپنے ساتھ پاکستان لے کر جائیں گے ۔
Sarwar Chaudhry Honored with Punjab Governor’s Gold Medal at NYC Event