گورنر پنجاب کا ضمیر خان کی وفات پر اظہار تعزیت، مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز شخصیات سلمان ظفر اور سید علمدار حسین شا ہ کی گورنر سرور چوہدری سے گورنر ہاوس میں ملاقات
لاہور (اردونیوز ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کے صدر اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت ضمیر خان کی وفا ت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز شخصیات سلمان ظفراور سید علمدار حسین شاہ سے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کے دوران گورنر سرور نے ضمیر خان کی وفات کو اوورسیز کمیونٹی کا بڑا نقصان قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر خان سے ان کا تعلق بھائیوں جیسا تھا اور ان کی وفات سے ایسا محسوس ہو اکہ جیسے ان کا اپنا بھائی انتقال کر گیا ہو۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ضمیر خان ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے جنہوں نے دیار غیر میں اپنے کردار اور عمل سے ملک و قوم کا نام روش کیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
سلمان ظفر اور سید عللمدار حسین شاہ نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی انہیں نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
Governor Pujab Sarwar Chaudhry offers condolence over the death of Zameer Khan